Breaking News
Home / اہم ترین / تمل ناڈو میں گردابی طوفان ’اوکھی‘ نے مچائی تباہی ۔ طوفان سے متاثر 1000 ماہی گیر لاپتہ۔ساحلی علاقوں میں خوف

تمل ناڈو میں گردابی طوفان ’اوکھی‘ نے مچائی تباہی ۔ طوفان سے متاثر 1000 ماہی گیر لاپتہ۔ساحلی علاقوں میں خوف

چنئی۔(ہرپل نیوز،ایجنسی)3ڈسمبر۔ریاست تمل ناڈو کے کنیاکماری ضلع میں گردابی طوفان ’اوکھی‘ سے متاثر تقریباًایک ہزار ماہی گیر لاپتہ ہیں۔لاپتہ ماہی گیروں کے کنبوں نے بتایا کہ ہزاروں کی تعداد میں ماہی گیر چاردن پہلے تقریباً سو کشتیوں میں سمندر میں مچھلیاں پکڑنے گئے تھے،لیکن وہ اب تک نہیں لوٹے ہیں۔دوسری طرف کافی تعداد میں خواتین نے فضائی سروے کے ذریعہ ماہی گیروں کا پتہ لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے چناتھرئی کے نزدیک سڑک جام کرکے مظاہرہ کیا۔ماہی گیروں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ کے بعد ساحلی علاقوں میں خوف اور تناؤ کی حالت ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/q51YU

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے