Breaking News
Home / اہم ترین / تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا کی حالت تشویشناک.دل کے دورے کے سبب اسپتال میں داخل,ہزاروں مداح مصروف دعا. ریاست میں ہائی الرٹ

تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا کی حالت تشویشناک.دل کے دورے کے سبب اسپتال میں داخل,ہزاروں مداح مصروف دعا. ریاست میں ہائی الرٹ

چنئی(ہرپل نیوز/ایجنسی)5 ڈسمبر:آل انڈیا انا دراوڑ منتر كژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کی سربراہ اور تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للیتا کو دل کا دورہ پڑا ہے. اپولو ہسپتال سے جاری خبر نامہ میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ جے للیتا آئی سی یو میں ہیں اور ماہر ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعلی کافی عرصے سے علیل ہیں۔
جے للتا کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی تمل ناڈو کے گورنر سے بات کی ہے۔ اس درمیان ہسپتال کے باہر ان کے مداحوں کی بھیڑ جمع ہے. اور اسی کے پیش نظر ہاسپٹل کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

جے للتا قریب دو ماہ سے بیمار چل رہی ہیں ۔ 22 ستمبر کو انہیں بخار اور جسم میں پانی کی کمی ہو جانے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اگرچہ آج صبح ہی یہ خبر آئی تھی کہ جے للتا مکمل طور پر صحت مند ہو گئی ہیں اور ایمس کے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ان کی جانچ بھی کی ہے۔

جے للتا کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے ان کے حامیوں کی بڑی بھیڑ ان کی خبر حاصل کرنے کے لئے ہسپتال کے باہر موجود  ہے۔ 73 دن سے چنئی کے اپولو ہسپتال میں بھرتی جے للتا کی طبیعت بگڑنے کی خبر ملتے ہی ہسپتال کے باہر حامیوں کا ہجوم امڈ پڑا۔ کیا خواتین، کیا بزرگ ہر کوئی اپنی لیڈر کی ایک جھلک حاصل کرنے کے لئے بے تاب نظر آئے. آنکھوں میں آنسوؤں کے سیلاب کے ساتھ کھڑے حامیوں کے ہاتھ کرشمائی لیڈر کی طویل عمر کی دعاؤں کے لئے اٹھ گئے۔ پولیس نے ہسپتال کے باہر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ ادھر تمل ناڈو کے گورنر ممبئی سے فورا چنئی واپس آ گئے اور ہاسپٹل میں جاکر ان کی عیادت کی ہے ۔

اس درمیان وزیر اعظم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے جیہ للتا کی طبیعت پر تشویش کا اظہار کیا مرکزی وزیروینکیا نائیڈو سمیت متعدد مرکزي وزراءاور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنری و  بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سمیت کئی لیڈروں نے تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا کی صحت بگڑنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد ان کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر نائیڈو نے جے للتا كے جلد صحت مند ہونے کی دعاکرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ "تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا کی صورتحال کے بارے میں پتہ چلنے پر میں غمزدہ ہوں۔میں ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کر رہا ہوں"۔ ہسپتال کی ایم ڈی سنگیتا ریڈی نے بھی ٹویٹ کرکے وزیر اعلی جے للتا کی صحت کی معلومات دی۔

حالات کو دیکھتے ہوئے پوری ریاست تمل ناڈو میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور تمام اضلاع کے ڈی سی نے چھٹی پر گئے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہے.حالات پر قابو بنائے رکھنے کے لئے رپیڈایکشن فورس تعینات کر دی گئی ہے. دہلی ایمیس سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم تمل ناڈو کے لئے نکل پڑی ہے. ریاست میں جگہ جگہ ان کے لئے دعاؤں کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور ان کے چاہنے والے اپنے ہر دلعزیز لیڈر کو ایک نظر دیکھنے کے لئے بے تاب نظر آرہے ہیں

The short URL of the present article is: http://harpal.in/2Elcs

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے