Breaking News
Home / اہم ترین / تنظیم کی میٹنگ میں لئے جانے تھے اہم فیصلے؍تنظیم کا عام اجلاس منعقد کرنے کی مانگ کے ساتھ بھیڑنے مچایا ہنگامہ

تنظیم کی میٹنگ میں لئے جانے تھے اہم فیصلے؍تنظیم کا عام اجلاس منعقد کرنے کی مانگ کے ساتھ بھیڑنے مچایا ہنگامہ

(بھٹکل ہرپل آن لائن؍)4؍ اکتوبر : بھٹکل میں بار بار ہورہی تنظیم کے فیصلوں کی خلاف ورزی اور سوشیل مسائل پر تنظیم کے فیصلوں میں ہورہی تاخیر کو لیکرتنظیم کی میٹنگ کے دوران نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے تنظیم کا گھیراؤ کیا اور تنظیم کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی مانگ کی ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ بہت سے مسائل ایسے ہیں جن میں تنظیم کے فیصلے کمزور ثابت ہوئےہیں۔ اس دوران نوجوان اس بات پر مصر تھے کہ اُنہیں اسی وقت فیصلہ سنایا جائے کہ عام اجلاس کب منعقد کریں گے۔ صدر تنظیم مزمل قاضیا نے کافی کوششوں کے بعد نوجوانوں کو سمجھا بجھا کر باہر جانے پر راضی کرلیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ تنظیم کی حالیہ انتظامیہ ناکارہ ہوچکی ہے، یہاں سیاسی پارٹیوں کے نمائندے اپنی اپنی پارٹیوں کے لئے کام کررہے ہیں جس سے قوم وملت کے مسائل پس پشت جارہے ہیں۔

جالی پٹن پنچایت کے صدارتی انتخابات میں تنظیم کے حمایتی ممبر عمران لنکا کی شکست اور باغی ممبر عبدالرحیم کی جیت پر معاملہ دن بدن گرماتا ہوا نظر آرہا ہے اور لوگ اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تنظیم سے پرزور مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ نوجوانوں نے تنظیم کے وقار کو بار بار مجروح کئے جانے والے واقعات پیش آنے پر سخت سوالات اُٹھائے ۔ نوجوانوں کامطالبہ تھا کہ حالیہ واقعات کو دیکھتے ہوئے فوری عام اجلاس طلب کیا جائے اور عوام کو اس بات سے آگاہ کیاجائے کہ حال ہی میں ہوئے میونسپالٹی انتخابات ، پھر گذشتہ روز ہوئے پنچایت انتخابات میں جس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں، اُس پر تنظیم نے اب تک کس طرح کے اقدامات کئے ہیں ؟ یہاں بات بات پر کچھ لمحوں کے لئے ہنگامہ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ، جس کے دوران بار بار صدر صاحب نے میٹنگ کو برخواست کئے جانے کی وارننگ دی، مزمل قاضیا نے کافی کوششوں کے بعد نوجوانوں کو سمجھا بجھا کر باہر جانے پر راضی کرلیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/r6XgZ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے