Breaking News
Home / اہم ترین / تنگنگنڈی ساحل کے قریب دو ماہی گیر کشتیاں سمندر کی نذر.تیس لاکھ کی مالیت کا نقصان

تنگنگنڈی ساحل کے قریب دو ماہی گیر کشتیاں سمندر کی نذر.تیس لاکھ کی مالیت کا نقصان

بھٹکل(ہرپل نیوز)8فروری: تنگنگنڈی ساحل  پر دوماہی گیر بوٹ توازن کھو کر سمندر میں غرق ہوگئی۔لیکن اس  حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق  دو بوٹ ماہی گیری کے بعد ساحل پر واپس لوٹ رہی تھی کہ اچانک ساحل پر زیادہ کیچڑ کی وجہ سے ان میں سے ایک بوٹ توازن کھو کر ڈوبنے لگی جسے بچانے کے لئے دوسری بوٹ قریب پہنچی تو دونوں بوٹ  آپس میں ٹکرا گئی ۔جس کی وجہ سے دونوں ہی بوٹ ایک ہی وقت سمندر میں ڈوب گئی ۔اس بیچ ڈوبتی بوٹوں کو ماہی گیروں نے رسی باندھ کر ساحل پر لانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔حادثہ میں تیس لاکھ کی مالیت کا نقصان بتایا جارہاہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Jb8M4

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے