Breaking News
Home / اہم ترین / تیس اپریل کو بھٹکل میں ہوگا گھر واپسی کا پروگرام ۔بیس خاندانوں کے پچاس افراد کی کرائی جائے گی گھر واپسی

تیس اپریل کو بھٹکل میں ہوگا گھر واپسی کا پروگرام ۔بیس خاندانوں کے پچاس افراد کی کرائی جائے گی گھر واپسی

بھٹکل،منگلور(ہرپل نیوز)29مارچ:رام سیناکے لیڈر  پرساد اتّاور  نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیئیس اپریل کو بھٹکل میں رام سینا کی جانب سے ضلعی سطح  پر"گھر واپسی پروگرام" منعقد ہوگا، جس میں مختلف اسباب سے اپنا مذہب تبدیل کر نے والے بیس خاندان کے ُکل  پچاس سے زائد افراد کو دوبارہ ہندو دھرم میں  منتقل کیا جائے گا ۔خیال رہے کہ  گزشتہ روزاس پروگرام کے اعلان کے ساتھ نامدھاری طبقے کے سوامی جی کی تصویر استعمال کرنے پربھٹکل کے شنکرنائک کے خلاف تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا، بغیر اجازت سوامی جی کی تصویر استعمال کرنے پر نامدھاری طبقے کے ذمہ داران  سے اسارکیری مندر میں حاضر ہوکر شنکر نائک نے معافی مانگی ۔ لیکن اب کی بارتیئس اپریل کی تاریخ طے کرنے کے بعد یہ دیکھنا ہے کہ تعلقہ انتظامیہ اور بھٹکل کے سماجی ادارے  اس کے خلاف کیا اقدامات کریں گے۔ آپ کو یاد دلادیں کہ  ماضی قریب میں بھی ملک میں   فرقہ پرستوں نے گھر واپسی کو لیکر ہوا کھڑا کیا تھا ۔ جس کا ملک کی میڈیا اور سوشیل میڈیا  پر زبردست اثر دیکھنے کو ملا تھا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/cmPdU

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے