Breaking News
Home / اہم ترین / تین طلاق کےمجوزہ بل کے حق میں بولتے ہوئے پھولے نہیں سمائے ساکشی مہاراج ۔ کہاپرسنل لاء کی بنیاد پر نہیں ہونگے ملک کے فیصلے

تین طلاق کےمجوزہ بل کے حق میں بولتے ہوئے پھولے نہیں سمائے ساکشی مہاراج ۔ کہاپرسنل لاء کی بنیاد پر نہیں ہونگے ملک کے فیصلے

کانپور(ہرپل نیوز،ایجنسی)26ڈسمبر۔ تین طلاق کے مجوزہ بل کے تعلق سے حکومت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اناو شہر کے بی جے پی پارلیمان ساکشی مہاراج نے آج ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی یوم  پیدائش  کے موقع پر منعقد تقریب کے بعد میڈیا سے رو بروہوتے ہوئے ساکشی مہاراج نے کہا کہ ملک میں فیصلے بھارت کے دستور اور  قانون کی بنیاد پر کئے جائیں  گے نہ کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے فتووں کی بنیاد پر۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت یک لخت تین  طلاق کے معاملے پر ایک بہتر قانون لے کر آرہی ہے۔میڈیا سے بات کرنے کے دوران  رام مندر پر کئے گئے سوال پر ساکشی مہاراج نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں رام مندر بنانے کاوعدہ کیا تھا اس لئے آج واجپئی جی کی  93 ویں سالگرہ کے موقع پر ہم امید کرتے  ہیں  کہ ان کی موجودگی میں ہی رام مندر بن کر تیار ہو جائے   ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/4A8Ws

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے