Breaking News
Home / اہم ترین / جامعہ اسلامیہ بهٹکل میں عصری دانشگاہوں کے طلبہ کے لئے جزوقتی دینی تعلیم کے لئے درجے کا افتتاح۔ دینی تعلیم کی رغبت عصری تعلیم میں کوتاہی کا باعث نہ بنے۔ مقررین نےکیا اظہارخیال

جامعہ اسلامیہ بهٹکل میں عصری دانشگاہوں کے طلبہ کے لئے جزوقتی دینی تعلیم کے لئے درجے کا افتتاح۔ دینی تعلیم کی رغبت عصری تعلیم میں کوتاہی کا باعث نہ بنے۔ مقررین نےکیا اظہارخیال

بھٹکل (ہرپل نیوز، موصولہ رپورٹ) 8نومبر۔ بانیان کا چون سال قبل لگایا ہوا پودا جامعہ اسلامیہ بهٹکل آج ایک ثمرآور درخت کی شکل اختیار کرگیا ہے، الحمدللہ ہر سال طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، یہ ان طلبہ کی دینی تعلیم سے حمیت کی دلیل ہے۔ہمارے لئے بڑی ہی خوشی کا مقام ہے کہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں کالج میں زیر تعلیم طلبہ کے لئےان کے تقاضے پر ایک خصوصی جز وقتی درجہ کا افتتاح کرنے بعد ذمہ داران جامعہ نے  ان خیالات کا اظہار کیا۔جامعہ آباد کی دفاتر عمارت میں ایک نشست اس مناسبت سے  منعقد ہوئی  تھی  جس میں ان طلبہ کو جامعہ اسلامیہ کے ذمہ داران و اساتذہ نے مبارکباد پیش کی نیز مختصر اور اہم نصائح سے نوازا۔مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی نے طلبہ کو جامعہ کے اصول وضوابط سے آگاہ کرتے ہوئےکہاکہ آپ کی دینی تعلیم کی رغبت آپ کو عصری تعلیم میں کوتاہی کا باعث نہ بنے، آپ ان دونوں میں محنت کے ساتھ علم حاصل کریں اور ان دونوں علوم کے ذریعے دعوت دین کا خوب کام کرسکیں۔جامعہ اسلامیہ بهٹکل کے علاقات عامہ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں استاذ تفسیر مولانا الیاس صاحب ندوی نے کہا کہ کسی طالب علم کا عصری علوم کے ساتھ دینی تعلیم میں رجحان یہ اللہ کی طرف سے اس پر بہت بڑا فضل ہے، مولانا نے عصری علوم کے ساتھ ساتھ دینی علم میں مہارت رکھنے والے باصلاحیت افراد کی مثالوں کو بھی پیش کیا اور طلبہ کو حصول علم دین کی نعمت کا تذکرہ کرکے روزانہ اللہ کا شکر ادا کرنے اور اس پر استقامت کی دعا کرتے رہنے کی تلقین کی۔علاوہ ازیں ناظم جامعہ جناب ماسٹر شفیع صاحب، نائب ناظم جامعہ جناب مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی، استاذ حدیث وفقہ جناب مولانا انصار صاحب ندوی، جناب مولانا شعور صاحب ندوی اور ماسٹر یوسف صاحب نے بهی طلبہ کو نمازوں کی پابندی،اوقات کی پابندی، نظم و ضبط کا خیال رکھنے کی ترغیب دلائی اور کہا کہ دینی تعلیم حاصل کرتے ہوئے اسے پورے عالم میں پھیلانے کی نیت کریں۔واضح رہے کہ نشست کا آغاز مولانا شعیب صاحب ندوی کی تلاوت سے ہوا اور جناب مولانا عبدالرب صاحب ندوی کی دعا پر قبل از عصر نشست کا اختتام ہوا.۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/WZ4qk

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے