Breaking News
Home / اہم ترین / جامعہ اسلامیہ کے شعبہ ثانویہ میں اللجنۃ العربیۃ خورد کی جانب سے ایک شاندار ثقافتی جلسہ

جامعہ اسلامیہ کے شعبہ ثانویہ میں اللجنۃ العربیۃ خورد کی جانب سے ایک شاندار ثقافتی جلسہ

بھٹکل (ہرپل نیوز)3اپریل: جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے شعبہ ثانویہ میں اللجنۃ العربیہ خورد  کی جانب سے طلبہ کے ثقافتی مظاہرے کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں نعت ، تقاریر اور نظموں  کے ساتھ طلبہ نے دیگر اہم پروگرام بھی پیش کئے  ۔ جن میں محکمہ شرعیہ  میں سوال پوچھنے کا طریقہ ، سات لہجوں میں پڑھی جانے والی قرات ، اردو بیت بازی ، اور طلاق ثلاثہ کے مسئلہ پر پارلیمنٹ   میں کی گئی بحث کا خلاصہ  تمثیلی پارلمنٹ بنا کر  اسی لہجے میں پیش کیا گیا  جسے  سامعین نے پسند کیا ۔ اس پروگرام میں جامعہ کے ذمہ داران سمیت   مہمانان  اور عالمیت کے  درجات کے طلبہ وغیرہ موجود تھے ۔  اس سلسلے میں ای ٹی وی اردو میں نشر ہونے والی نیوز دیکھنے کے لئے ذیل کی ویڈیو پر کلک کریں

 

The short URL of the present article is: http://harpal.in/5HFJI

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے