Breaking News
Home / اہم ترین / جانیں ذکیہ جعفری کے بیٹے تنویر جعفری گجرات ہائی کورٹ کے فیصلہ کو کیوں اپنی جیت مان رہے ہیں

جانیں ذکیہ جعفری کے بیٹے تنویر جعفری گجرات ہائی کورٹ کے فیصلہ کو کیوں اپنی جیت مان رہے ہیں

احمد آباد(ہرپل نیوز،ایجنسی) 5 اکتوبر۔ گجرات کے گلبرگ سوسائٹی فسادات کیس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو کلین چٹ کو چیلنج دینے والی پٹیشن آج یہاں ہائی کورٹ میں مسترد ہو گئی ہے۔ یہ پٹیشن 2002 کے فسادات میں مارے گئے کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوی ذکیہ جعفری نے دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ نے ذکیہ جعفری کو مزید تفتیش کے لئے سپریم کورٹ یا ٹرائل کورٹ جانے کا حکم دیا ہے۔ لیکن ہائی کورٹ کے اس حکم کو  ذکیہ جعفری کے بیٹے  تنویر جعفری کسی حد تک اپنے حق میں بتا رہے ہیں۔ کیوں کہ  اب تک یہ کہا جا رہا تھا کہ شاید ہائی کورٹ کوئی ایسا فیصلہ دے دے جس سے آگے اپیل کے تمام راستے بند ہو جائیں۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ان کی والدہ کی اپیل کو بھلے ہی مسترد کر دیا ہے لیکن آگے اپیل کی گنجائش بھی رکھی ہے۔ تنویر جعفری اسی کو اپنی جیت مان رہے ہیں۔  ذکیہ جعفری تو فی الحال  بیرون ملک میں ہیں لیکن اس پورے معاملے پر ذکیہ جعفری کے  بیٹے تنویر جعفری نے کہا کہ ہائی کورٹ نے میری ماں ذکیہ جعفری کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ اب ہم اس معاملے کو جلد سے جلد دوبارہ کورٹ میں لے جائیں گے اور کیس کو آگے کس طرح سے لے جانا ہے اور کس طرح تفتیش کرانی ہے اس کے لئے اگلا قدم اٹھائیں گے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/VLedW

Check Also

جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب کی والدہ فاطمہ نفس سمیت 35 افراد حراست میں،تاہم بعد میں رہا

Share this on WhatsApp نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)17۔اکتوبر۔ گزشتہ ایک سال سے لاپتہ جواہر لال نہرو …

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے