Breaking News
Home / بین الاقوامی خبریں / جاپان کا مایہ ناز موٹر ساز ادارہ" ہونڈا ‘‘ ترکی میں کرے گا سرمایہ کاری،

جاپان کا مایہ ناز موٹر ساز ادارہ" ہونڈا ‘‘ ترکی میں کرے گا سرمایہ کاری،

استنبول:6/اگست(ہرپل نیوز، ایجنسی)ترکی میں فوجی بغاوت کے بعد بحرانی صورت حال کے درمیان جاپان کے مایہ ناز موٹر ساز ادارے" ہونڈا "نے ترکی میں سرمایہ کاری کرنے پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ترک جاپان بزنس کونسل کے اجلاس کے دوران ہونڈا کے افسر اعلی ہائیدیتو یاما ساکی اور نائب وزیراعظم مہمت شیمشیک کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر ادارے کی شرائط ترکی نے مان لیں تو وہ یہاں ایک موٹر سائیکلیں تیار کرنے کا کارخانہ لگا سکتا ہے یاما ساکی نے کہا کہ 15 جولائی کے واقعات کے بعد ترکی میں سرمایہ کاری کے مواقع ماضی کی طرح موجود ہیں اور حالات سازگار ہیں اور جہاں تک ترکی کے جغرافیائی محل وقوع کا سوال ہے تو یہاں موٹر سائیکلوں کی منڈی کافی وسیع ہے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/PPwVz

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے