Breaking News
Home / اہم ترین / جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے وفد نے مندر انتظامیہ سے کی خیر سگالی ملاقات غلط فہمیوں کے ازالہ کے لئے ملی پروگراموں میں شرکت کی دی دعوت

جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے وفد نے مندر انتظامیہ سے کی خیر سگالی ملاقات غلط فہمیوں کے ازالہ کے لئے ملی پروگراموں میں شرکت کی دی دعوت

 بھٹکل (ہرپل نیوز)3 فروری :بھائی چارگی ، خیر سگالی اور آپسی رواداری کا پیغام دینے کےلئے  آسارکیری کی نچل مکی وینکٹ رمن مندر کی  نو تعمیر شدہ عمارت کی افتتاحی تقریب میں آئے شری برہمانندسرسوتی سوامی جی سےجماعت اسلامی ہند بھٹکل کے ایک وفد نے ملاقات کیاس موقع پر مندر انتظامیہ کے صدر سمیت تمام ذمہ داران نے ان کا  پرتپاک استقبال کرتے ہوئے خوشی  کا اظہار کیا۔مندر انتظامیہ کے  ذمہ داران نے جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے وفد کو پورے مند رکا نظارہ کراتے ہوئے  خاطر تواضع کی۔  وفد نے مندر کے ذمہ داران اور نامدھاری سماج کے لیڈران کو بھی  شہر میں ہونے والے مسلمانوں کےپروگراموں میں شرییک ہونے اور غلط فہمیاںدور کرنے کی گزارش کی ۔وفدنے آپسی رواداری اور بھائی چارگی کو ہمیشہ بحال رکھنے کی تلقین کی۔ جس پر ذمہ داران نےخوش دلی کے ساتھ آمادگی ظاہر کی۔ وفد میں امیر مقامی مجاہد مسطفی ، ناظم ضلع  طلحہ سدی باپا ، سید اشرف برماور، محمد رضا مانوی  یونس رکن الدین وغیرہ شریک تھے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/UgSSb

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے