Breaking News
Home / اہم ترین / جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام

جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام

 بھٹکل (ہرپل نیوز)18مارچ:بھٹکل جماعت المسلیمن کا سالانہ اجلاس عام کل شب بھٹکل کی جامع مسجد کے وسیع ہال میں منعقد کیا گیا جس میں جماعت کی کار کردگی کی رپورٹ اور سالانہ حساب کتاب کی پیشی ہوئی ۔ اس اجلاس میں شہر کے ممتاز علماء اور محلوں کے ذمہ داران بڑی تعداد میں موجود تھے ۔  مقررین نے سماجی اصلاح  پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ مقررین  نے اس موقع پر  اتحاد باہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  مسلمانوں کے تمام مسائل کے حل کے لئے  اس کو بنیاد قرار دیا ۔  اس اجلاس میں  جماعت کی کا رکردگی سے متعلق عوام  کو سوالات کا بھی موقع دیا گیا تھا ۔  اجلاس میں جماعت کے  ذمہ داران موجود تھے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/NmXwr

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے