Breaking News
Home / اہم ترین / جنسی ہراسانی کا شاخسانہ:کیرلا کی لڑکی نے کاٹ ڈالا سوامی جی کا عضو تناسل۔ کیرلا کے سی ایم نے لڑکی کے اقدام کو بتایا حوصلہ افزا

جنسی ہراسانی کا شاخسانہ:کیرلا کی لڑکی نے کاٹ ڈالا سوامی جی کا عضو تناسل۔ کیرلا کے سی ایم نے لڑکی کے اقدام کو بتایا حوصلہ افزا

تھری ونتاپورم (ہرپل نیوز،ایجنسی)20 مئی :عصمت دری کی کوشش روکنے کی تدبیر کے طور پر کیرالہ کی ایک 23سالہ لڑکی نے ایک نام نہاد سوامی کا عضو تناسل ہی چاقو سے کاٹ دیا۔بہت بڑی خبر آرہی ہے کیرلا کے تھرواننتاپورم سے۔جہاں  آشرم کے چوون  سالہ ایک سوامی گنیشا نندا  پوجاپاٹ کے بہانے مبینہ طور پر لڑکی کے ساتھ مسلسل جنسی ہراسانی کیا کرتا  تھا۔ جس سے تنگ آکر لڑکی نے عصمت دری کی کوشش کے دوران سوامی کا عضو تناسل ہی کاٹ دیا۔جس کے بعدسوامی کو زخمی حالت میں  سرکاری میڈیکل کالج کے اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔ہاسپتال  ذرائع  کے مطابق  90فیصد عضو تناسل کٹ چکاتھا۔جس  کے بعد یورولوجی اورپلاسٹک سرجری ڈپارٹمنٹ میں ایمرجنسی آپریشن کیاگیا ہے۔سوامی پر POCSOقانون کے تحت کیس درج کردیا گیاہے۔ اس بیچ کیرلا کے وزیر اعلی  نے لڑکی کے اقدام  کوحوصلہ افزا  بتاتے ہوئے  اس کی تعریف کی ہے۔  دوسری جانب سوامی نے یہ  دعوی کر کے خبر کو دوسرا رخ دے کر اپنے بچا و کی کوشش کی ہے  کہ  لڑکی نے نہیں بلکہ خود اسی نے  اپناخاعضو کاٹ دیا تھا ۔  اب دیکھنا یہ ہے کہ  یہ خبر مزید کیا کیا رخ اختیار کرے گی

The short URL of the present article is: http://harpal.in/BJRku

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے