Breaking News
Home / اہم ترین / جنگوں سے بربادی اور تباہی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ہے: محبوبہ مفتی

جنگوں سے بربادی اور تباہی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ہے: محبوبہ مفتی

جموں۔ سنہ 1947 ء کی تقسیم کے نتیجے میں ریاست جموں و کشمیر کے سب سے زیادہ اثر انداز ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے عوام کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بلا لحاظ رنگ و نسل اور مذہب کے یکجا ہونے پر زور دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنگوں سے بربادی اور تباہی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ہے ۔ محترمہ مفتی نے پیر کے روز پاکستانی زیر قبضہ کشمیر سے آئے ہوئے بے گھر افراد کے لئے مالی پیکیج کا اعلان کرنے کے دوران ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1947 کی تقسیم سے ریاست جموں و کشمیر پر کافی اثر پڑے ہیں ۔ انہوں نے غیر یقینیت کی صورتحال سے ریاست کو نکالنے کے لئے یکجا ہونے کی عوام سے اپیل کی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ دونوں ملکوں کے مابین رشتے بہتر ہوں تا کہ تجارت اور عوامی رابطوں کو استحکام پہنچے ۔ رواداری ، بہتر رشتے اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ نے تمام شراکت داروں سے تعاون طلب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنگوں سے بربادی اور تباہی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین رشتوں کو بہتر بنانے کی اہم ذمہ داری ریاستی عوام پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں واجپائی کے دور کی طرف واپس جانا ہو گا جس وقت ملکوں کے مابین کرگل جنگ اور پارلیمنٹ حملے کے باوجود بھی رشتے کافی بہتر تھے اور نتیجتاً تجارت کی بحالی اور سرحدوں کو عوام کیلئے جھول دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقعے پر بے گھر کنبوں میں چیکیں تقسیم کیں ۔ اس سے پہلے اپنے خطاب میں نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے بے گھر افراد کی بہبود کے لئے اقدامات کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ سرکار بے گھر افراد کی بہبود کیلئے کوشاں ہے ۔ اپنے خطاب میں مال اور باز آباد کاری کے وزیر سید بشارت بخاری نے کہا کہ اُن کا محکمہ بے گھر افراد کی باز آباد کاری کے عمل کو آسان بنائے گا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/HGZPu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے