Home / اہم ترین / جڈیجہ کی اسپن میں پھنسےانگریز،ہندوستان نے انگلینڈ کواننگزاور75 رنزسےدی شکست

جڈیجہ کی اسپن میں پھنسےانگریز،ہندوستان نے انگلینڈ کواننگزاور75 رنزسےدی شکست

(چنئی ایجنسی)20ڈسمبر:لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ (48 رن پر سات وکٹ) کے کیریئر کی بہترین کارکردگی کے ساتھ ہندستان نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے آخری دن منگل کو اننگز اور 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 4 -0 سے یک طرفہ طور پر جیت لی۔ ہندوستانی بلے بازوں کی پہلی اننگز میں ریکارڈ 759 رنز کی کارکردگی کے بعد جڈیجہ نے آخری دن کرشماتی بالنگ کرتے ہوئے 25 اوور میں 48 رن پر سات وکٹ لے کر انگلینڈ کی دوسری اننگز کو  88 اوور میں 207 رن پرروک  دیا۔ ہندستان نے اس طرح ممبئی ٹیسٹ کے بعد چنئی ٹیسٹ کو بھی اننگز کے فرق سے جیت لیا۔ہندستان کی اس زبردست فتح کے تین ہیرو رہے۔ پہلی اننگز میں نوجوان كرو نائر نے ناٹ آؤٹ 303 رنز اور اوپنر لوکیش راہل نے 199 رنز کی غضب کی اننگز کھیلی اور بچی کھچی کسر لیفٹ آرم اسپنر جڈیجہ نے میچ کے آخری دن سات وکٹ لے کر پوری کر دی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/iJPVV

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے