Breaking News
Home / اہم ترین / جے این یو طالب علم نجیب کی گمشدگی کو 25 دن پورے ، دہلی پولیس پر ڈھیلا رویہ اپنانے کا الزام،طلبہ کا احتجاج جاری

جے این یو طالب علم نجیب کی گمشدگی کو 25 دن پورے ، دہلی پولیس پر ڈھیلا رویہ اپنانے کا الزام،طلبہ کا احتجاج جاری

نئی دہلی،7؍نومبر(ہرپل نیوزایجنسی) : جے این یو کے طالب علم نجیب احمد کی گمشدگی کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے ۔ جے این یو طلبہ یونین اور نجیب کا کنبہ اس مسئلے پر مسلسل مظاہرہ کر رہا ہے ۔ 25 دن سے لاپتہ نجیب کو نہ ڈھونڈ پانے پر دہلی پولیس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے۔ طلبہ اور اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس اس کیس کے ملزمان سے پوچھ گچھ نہیں کر رہی ہے اور بازیابی کیلئے ڈھلمل رویہ اختیار کئے ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے نجیب کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ نجیب کو غائب ہوئے 25 دن گزر گئے ہیں ، لیکن اب تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔نجیب کو ڈھونڈنے میں ناکام دہلی پولیس کے خلاف طلبہ کی ناراضگی جے این یو کیمپس نکل کر اب دہلی کی سڑکوں پر آ گئی ہے ۔ مظاہرہ کررہے طالب علموں کا مطالبہ ہے کہ علم نجیب کا جلد سے جلد پتہ لگایا جائے ۔ جے این یو طلبہ یونین نے دہلی پولیس پر اس معاملہ میں لچر رویہ اپنانے کا بھی الزام لگایا ہےطالب علموں کے ساتھ مظاہرہ میں نجیب کے اہل خانہ بھی شامل ہوئے ۔ اپنے بیٹے کی تلاش میں گزشتہ 25 دنوں سے بھٹک کی ماں نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں جا کر فریاد کی ۔ تیز طرار ہونے کا دعوی کرنے والی دہلی پولیس کے اعلی حکام سے مل کر ماں نے اپ بیٹے کی تلاش کرنے کی اپیل کی ، لیکن نجیب کی ماں کو اب تک مایوسی ہی ہاتھ لگی ہے ۔ پولیس نے انہیں بتایا کہ ان کے بیٹے کی کوئی معلومات اب تک ان کے پاس نہیں ہے ۔ تاہم نجیب کی ماں نے ہار نہیں مانی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے بیٹے کا پتہ نہیں چل جائے گا ، وہ ایسے ہی لڑتی رہیں گی ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/DRBV0

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے