Breaking News
Home / اہم ترین / جے این یو کیس: کنہیا کمار کے خلاف نہیں ملے ملک مخالف نعرے لگانے کے ثبوت

جے این یو کیس: کنہیا کمار کے خلاف نہیں ملے ملک مخالف نعرے لگانے کے ثبوت

نئی دہلی(ہرپل نیوزایجنسی)1مارچ:۔ جے این یو معاملے میں دہلی پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات میں کنہیا کمار کے خلاف ملک مخالف نعرے لگانے کے ثبوت نہیں ملے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی تیار کردہ ڈرافٹ چارج شیٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے تحقیقات میں کہا ہے کہ کنہیا کمار کے خلاف ایسے ثبوت نہیں ملے ہیں کہ اس نے ملک مخالف نعرے لگائے، لیکن تحقیقات میں یہ بھی مانا کہ کنہیا نے ایسے پروگرام کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ اسپیشل سیل نے عدالت سے قانونی رائے لی ہے کہ کیا کنہیا کمار کو ملزم بنایا جائے۔

خالد اور انربان کے خلاف ہیں غداری کے ثبوتوہیں، جے این یو کے ہی طالب علم عمر خالد اور انربان کو لے کر یہ کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف غداری کے الزام کے ثبوت ہیں پولیس کے پاس جس سے ان کے خلاف غداری کا کیس بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جے این یو میں نو ایسے لوگ بھی آئے تھے، جنہوں نے ملک مخالف نعرے لگائے، جو کشمیر کے ہیں۔ اس واقعہ میں کچھ طالب علم جے این یو کے، کچھ باہر کے کالج کے اور کچھ الگ الگ جگہوں کے ہیں۔

ڈرافٹ چارج شیٹ میں انربان اور خالد کے علاوہ نو لوگوں کے نامملی معلومات کے مطابق ان کے نام بھی ڈرافٹ چارج شیٹ میں ہیں، پولیس نے انربن اور عمر خالد کے ساتھ ساتھ نو دیگر ملزمان کا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا ہے۔ دہلی پولیس کی اس ڈرافٹ چارج شیٹ میں جے این یو کے اے بی وی پی اور جے این یو کے طالب علم یونین سے منسلک طلبہ، پروفیسر، سیکورٹی گارڈ اور جے این یو کے عملے کے آفیسر گواہ بنائے گئے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/qxYKJ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے