Breaking News
Home / اہم ترین / جے للتا کی موت کی سی بی آئی سے جانچ کرانے سے متعلق سپریم کورٹ میں عرضی

جے للتا کی موت کی سی بی آئی سے جانچ کرانے سے متعلق سپریم کورٹ میں عرضی

نئی دہلی( ہرپل نیوز)14ڈسمبر: چنئی کی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) نے تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے جے للتا کی موت کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرانے سے متعلق ایک پٹیشن سپریم کورٹ میں آج دائر کی۔ این جی او تیلگو یوا شاکسی نے یہ پٹیشن دائر کی ہے۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ محترمہ جے للتا کو زہر دے کر مار دینے کا خدشہ ہے اور اس کی سی بی آئی تفتیش مکمل ہونے تک آنجہانی لیڈر کی املاک کی منتقلی کی اجازت نہ دی جائے۔درخواست گزار نے سابق وزیر اعلی کے علاج سے متعلق دستاویزات کو بھی ضبط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب محترمہ جے للتا کے علاج اور ان کی موت کے سلسلے میں سوال کھڑے کئے گئے ہیں۔ گذشتہ نو دسمبر کو ایک تامل اداکارہ گوتمي تاڑمالا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب بلاگ میں اس بات کو لے کر شک ظاہر کیا تھا۔محترمہ تاڑمالا نے چنئی کے اپولو ہسپتال میں محترمہ جے للتا کا 75 دنوں تک چلنے والے علاج سے متعلق رازداری پر سوال کھڑے کئے تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ral02

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے