بھٹکل (ہرپل نیوز)18مارچ:آئندہ الیکشن کے لئے جے ڈی ایس بھٹکل میں اپنی جڑیں مضبوط بنانے کی فکر میں ہے ۔ بھٹکل میں آج جے ڈی ایس کی جانب سےہوئی پریس میٹ میں عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ آنے والے الیکشن کے لئے ے ڈی ایس بھر پور تیاری کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی ایس بوتھ لیول پر کارکنان کو تیار کر کے کام کرے گی ۔ عنایت اللہ شاہ بندری نےاس موقع پر اپنے آپ کو غریبوں کے مسیحا کے طور پر مشہور کرنے والے مقامی ایم ایل ائے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ جے ڈی ایس لیڈر نے ریت سپلائی میں ہو رہی دشواریوں اور کانگریس بی جے پی کے لیڈران کی نوک جھونک پر بھی چٹکی لی ۔ انہوں نے بھٹکل میں قانون کی بالا دستی بر قرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئےایماندارحکام اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی مانگ کی ۔ اس موقع پر پریس میٹ میں جے ڈی ایس کے مقامی کارکنان اور دوسرے لیڈران موجود تھے ۔
جے ڈی ایس آنے والے انتخابات میں پوری تیاری کے ساتھ اترے گی۔ عنایت اللہ شاہ بندری
The short URL of the present article is: http://harpal.in/GsuYB