Breaking News
Home / اہم ترین / حج بھون کی کوچنگ اینڈ گائڈینس نے پھر شروع کی مفت کوچنگ، 5 اکتوبر کو داخلہ ٹیسٹ

حج بھون کی کوچنگ اینڈ گائڈینس نے پھر شروع کی مفت کوچنگ، 5 اکتوبر کو داخلہ ٹیسٹ

 پٹنہ(ہرپل نیوز،ایجنسی)20 ستمبر۔  پٹنہ کی حج بھون کوچنگ اینڈ گائڈینس کے 32 طلباء بی پی ایس سی کے پی ٹی میں کامیاب ہوئے ہیں۔ حج کمیٹی کی جانب سے بی پی ایس سی مینس کی تیاری کے لئے مفت کوچنگ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ پولیس سب انسپکٹر کی تیاری کے لئے بھی حج کمیٹی اس سال مفت کوچنگ کرائیگی۔ حج کمیٹی کے مطابق صحیح جانکاری نہیں ہونے کے سبب مسلم طلباء مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیاب نہیں ہو پاتے ہیں۔ حج کمیٹی نے جہاں  مسلم طلباء کے درمیان بیداری مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں بی پی ایس سی، پی ٹی میں کامیاب طلباء کے مینس کی تیاری کا انتظام کیا گیا ہے۔ 32 طلباء حج کمیٹی کے کامیاب  ہوئے ہیں لیکن مزید داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر 75 طلباء کے لئے رہائشی مفت کوچنگ دس اکتوبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بہار حکومت کی جانب سے 1717 پولیس سب انسپکٹر کے عہدوں پر تقرری کا اعلان کیا گیا ہے۔ حج کمیٹی نے مسلم طلباء کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ اس کے تعلق سے حج کمیٹی نے 150 طلباء کے لئے الگ سے رہائشی کوچنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ حج کمیٹی نے تمام ملی اداروں سے اپیل کی ہے کہ پولیس سب انسپکٹر کی بحالی کے لئے مسلم طلباء کو آن لائن فارم بھرنے میں مدد کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء پولیس سب انسپکٹر کی بحالی میں کامیاب ہوسکیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/0gjrv

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے