Breaking News
Home / اہم ترین / حضرت ٹیپو سلطان ؒ کا 218واں یوم شہادت منا یا گیا

حضرت ٹیپو سلطان ؒ کا 218واں یوم شہادت منا یا گیا

یادگیر:(ہرپل نیوزسیدساجد حیات)5 مئی۔ ملک کے پہلے مجاہد آ زادی ،شیر میسور حضرت ٹیپو سلطان ؒ کا  یعنی ۴ مئی کو 218واں یوم شہادت ہے، ٹیپو سلطان کرا نتی سینا ضلع یادگیر کی جانب سے شہر میں یوم شہادت حضرت ٹیپو سلطان منایا گیا، اور انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی، اس موقع پر جعفر کھمباؤی ضلعی نائب صدر، مبارک کھمباؤی، ایوب پٹیل، اقبال احمد، اظہر پٹیل، نواب اور دیگر مو جود تھے،

آئی اے یس اور کے اے یس کی تر بیت کیلئے مسلم نوجوانوں کا ذہن بنایاجا ئے

یادگیر:(ہرپل نیوز، سیدساجد حیات)5 مئی۔ آئی اے یس اور کے اے یس کی تعلیم میں سخت محنت اور سچی لگن کی ضروت ہے،اگر بہترجستجو ہو تو یقیناًاس میں کا میا بی ضرور ملے گی، آئی اے یس اور کے اے یس کی تر بیت کیلئے مسلم نواجوں کا ذہن بنا یا جائے۔ رحمن فاؤنڈیشن بیجاپور کے لیکچرار سید شمس العالم حسینی نے مسجد ثناء میں ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتیوں کو دی جانے والی آئی اے یس اور کے اے یس کی کو چنگ کے بارے میں مسلم نوجوانوں میں بیداری سے متعلق منعقدہ اجلاس میں خطاب کے دوران یہ بات کہی ۔انہوں نے کہا کے آئی اے یس اور کے اے یس کیلئے کر نا ٹک کی حکومت کے علاوہ مو لا نا آ زاد اردو یو نیورسٹی حیدرآباد ، زکواۃ ٹرسٹ دہلی، جا معہ ملیہ دہلی، جا معہ ہمددرد دہلی، اور دیگر ادارے مسلمانوں کیلئے کو چنگ کی سہولیت فراہم کر ارہے ہیں جس کے بہتر نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں، ارداے مصمم ہو توں کو ئی بھی منزل مشکل نہیں ہے، جس کی مثال علاقہ مراٹھوا کے ایک مسلم آٹو ڈروائیور کے لڑکے نے صرف ۲۱ سال کی عمر میں آئی اے یس کا میاب کیا، قاضی امتیاز الدین صدیقی صدر مجلس تعمیر ملت و صدر رابطہ ملت کمیٹی نےکہا کہ اسلام میں تعلیم کی اہمیت بتلا ئی گئی ہے، قران کی سب سے پہلی وحی علم و تعلیم کے بارے میں ہے، ہمیں چاہئے ریاستی حکومت کی جانب سے دی جا نے آئی اے یس اور کے اے یس کو چنگ کی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، اور ہمارے بھائی بہن اور دیگر رشتہ دار کو اس کیلئے تیار کریں، سید ساجد حیات صدر یو نین ورکنگ جر نلسٹ اسو سی اسیشن یادگیر نے کہا کے ہمارے یہاں مسلمانوں میں اعلی تعلیم کیلئے انجنئیرینگ اور میڈیکل میں زیادہ توجہ دی جا تی ہے، اگر تھوڑی بہت آئی اے یس اور کے اے یس کی تعلیم پر بھی تو جہ دی جا ئے تو وہ دن دورنہیں کے ہمارے شہر سے بھی کو ئی مسلم آئی اے یس اور کے اے یس بن کر نکلے گا، مو لا نا محمد فصیح الدین خطیب و امام مسجد ثنا کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا، اس موقع پر محمد ایاز الدین مو ظف پر نسپال سرکاری آئی ٹی آئی کا لج، شفیق گو لکھنڈی، سلیم شیخ، عبدالکریم شاہ پور (دادو) ، حسام الدین شہباز، مسعود افغان، اور دیگر مو جود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/bizw2

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے