Breaking News
Home / اہم ترین / حنیف آباد کے علاقوں میں پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین مقامی عوام کااحتجاج۔پانی کامسئلہ جلد حل کرنے کا مطالبہ

حنیف آباد کے علاقوں میں پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین مقامی عوام کااحتجاج۔پانی کامسئلہ جلد حل کرنے کا مطالبہ

بھٹکل (ہرپل نیوز)12اپریل:گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ  تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت حدود کے حنیف آباد میں عوام پینے کے پانی کوسپلائی کرنے کی مانگ کر کے احتجاج کیا۔غصائی ہو ئی بھیڑ نے آج شام راستوں پراترکراحتجاج کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقہ کے پچاس سے زائد کنوؤوں کا پانی سوکھ گیا ہے جس کی وجہ سے حنیف آباد کی مسجد کے اطراف کےسینکڑوں خاندان پانی کے لئے پریشان  ہیں۔ مقامی عوام کا الزام ہے کہ  پنچایت صدر، افسران اس سلسلے میں کسی بھی بات کا صحیح جواب بھی نہیں دیتے ۔ اس موقع پر پنچایت کے نائب صدر ابوعلی ، اور ممبرسید علی نے عوام  کوجلدازجلد کام مکمل کرنے کا یقین دلایا ۔ موقع  پر  سماجی کارکن نثاراحمدرکن الدین سمیت کئی  لوگ موجود تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مقامی تحصیلدار وی این باڈکرجمعرات کی صبح حنیف آباد کا دورہ کر کے جائزہ لیں گے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Js1Tc

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے