Breaking News
Home / اہم ترین / حکومت کے پاس اسٹاف کو سیلری دینے کے لئے پیسے بھی نہیں: اعظم خان کا نوٹ بندی پر پی ایم مودی پر حملہ

حکومت کے پاس اسٹاف کو سیلری دینے کے لئے پیسے بھی نہیں: اعظم خان کا نوٹ بندی پر پی ایم مودی پر حملہ

لکھنئو( ہرپلنیوز، ایجسنی)12؍دسمبر۔  رام پور میں یوپی حکومت کے کابینہ وزیر اعظم خان نے پی ایم مودی کی نوٹ بندی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ حال یہ ہے کہ اب حکومت کے پاس اسٹاف کو سیلری دینے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز لوگوں کے پاس کالا دھن پکڑا جا رہا ہے، یہ کون لوگ ہیں مودی جی بتائیں، کیونکہ ان میں سماج وادی کوئی نہیں ہے۔ بتا دیں، کہ اعظم خان رام پور کے سوار اسمبلی حلقہ میں آئی ٹی آئی کا افتتاح کرنے پہنچے تھے۔اعظم خاں نے کہا کہ کوآپریٹیو بینکوں کے لین دین پر مودی جی نے اتر پردیش کے انتخابات کو دیکھتے ہوئے روک لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں کوآپریٹیو بینک کی مہم سماج وادیوں، کسانوں اور محنت کش لوگوں سے منسلک ہے۔ کابینہ وزیر نے کہا کہ اس سے كوآپریٹیو نظام کمزور ہو رہا ہے اور کسانوں کو کھاد اور بیج خریدنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ اعظم خان نے مودی کے بیان کہ لوک سبھا میں انہیں بولنے نہیں دیا جا رہا ہے کے جواب میں کہا کہ انہیں تو یہ شکایت کرنی ہی نہیں چاہیے۔ وہ جب بولتے ہیں تو خاموش ہی نہیں ہوتے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/QYIfH

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے