Breaking News
Home / اہم ترین / حیدرآباد۔کرناٹک علاقہ کے سرکردہ کانگریسی رہنما قمر الاسلام کا انتقال سے سوگ میں ڈوبا گلبرگہ ۔ تعلیمی و تجارتی ادارے بند۔ وزیر اعلی سمیت سرکردہ لیڈروں نے پیش کیا خراج عقیدت
وزیر اعلی سدرامیا قمر الاسلام کے جسد خاکی کا معائنہ کرتے ہوئے ۔ ساتھ میں تنویر سیٹھ و دیگر بھی دیکھے جا سکتے ہیں

حیدرآباد۔کرناٹک علاقہ کے سرکردہ کانگریسی رہنما قمر الاسلام کا انتقال سے سوگ میں ڈوبا گلبرگہ ۔ تعلیمی و تجارتی ادارے بند۔ وزیر اعلی سمیت سرکردہ لیڈروں نے پیش کیا خراج عقیدت

بنگلورو (ہرپل نیوز،ایجنسی)18 ستمبر۔ کرناٹک کے سابق وزیر و حیدرآباد۔کرناٹک علاقہ کے سرکردہ کانگریسی رہنما قمر الاسلام کا دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 69برس تھی ۔ وہ بنگالورو کے نارائنا ہردیالیہ میں زیرعلاج تھے ۔ صحت کی پیچیدگیوں کے سبب ان کو گزشتہ چند دن پہلے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں آج صبح 11.30بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ قمر الاسلام نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1974میں مسلم لیگ سے کیا تھا۔ ان کا سیاسی کیرئیر تقریبا 43سال پرمحیط رہا۔ قمر الاسلام مسلم لیگ کی ٹکٹ پر تین مرتبہ ،کانگریس کی ٹکٹ پر تین مرتبہ رکن اسمبلی کے طورپر منتخب ہوئے۔ وہ جنتا دل کی ٹکٹ پر 1996میں لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ایس ایم کرشنا کی حکومت میں ان کو 1999سے 2004تک لیبر ، ہوزنگ کا وزیر بنایا گیا تھا۔ سدارامیا کی حکومت میں قمرالاسلام کو 2016تک پبلک انٹرپرائزز،وقف،اقلیتی بہبود، حج ، اربن ڈیولپمنٹ کا وزیر بنایا گیا تھا۔ انہوں نے اقلیتی بہبود کے صدرنشین کے طور پربھی خدمات انجام دی تھیں۔ قمر الاسلام چھ مرتبہ رکن اسمبلی رہے ۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں قمر الاسلام کلبرگی شمال کی اسمبلی نشست سے منتخب ہوئے تھے اورناقابل چیلنج مسلم رہنما کے طو ر پرابھرے تھے۔

سوگ میں ڈوبا گلبرگہ :قمرالاسلام کے انتقال کی خبر گلبرگہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کے گھر کے باہر حامیوں کا ہجوم امنڈ پڑا ۔ اپنے محبوب لیڈر کی رحلت پر ان کے چاہنے والے زارو قطار روتے نظر آئے۔ ہر کوئی ایک دوسرے کو دلاسہ دیتا ہوا بھی نظرآیا۔ مختلف مذاہب کے مذہبی رہنمائوں نے بھی گلبرگہ میں قمر الاسلام کی رہائش گاہ پہنچ کران کے چاہنے والوں سے اظہار تعزیت کی۔ موت کی خبر کے ساتھ ہی گلبرگہ میں دکانداروں نے رضاکارانہ طور پر اپنی دکانیں بند کرلیں ۔ تماپوری چوک، سوپر مارکٹ، کرانہ بازار، کپڑ بازار، گنج ، مسلم چوک، درگاہ، ایم ایس کے ملز علاقوں میں دکاندار رضاکارانہ طور پر دکانیں بند کرتے نظر آئے۔

سینئر لیڈران کا خراج عیقدت:کرناٹک کے ممتاز قومی رہنما اور سابق وزیر قمرالاسلام کی رحلت سے پورا گلبرگہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ قمر الاسلام کے چاہنے والے اپنے محبوب لیڈر کی وفات کو ملت کا ایک بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں۔ قمرالاسلام کے انتقال پر ٹویٹ کے ذریعہ وزیراعلی سدا رمیا نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینئرسیاستدان کے انتقال سے مجھے بہت دکھ ہواہے ۔ وہیں قمرالاسلام کے انتقال پرسابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔

خیال رہے کہ رمضان کے بعد سے قمر الاسلام کی طبیعت کچھ ناساز چل رہی تھی ۔ بنگلورو کے نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے آج صبح ان کا انتقال ہوگیا ۔ حیدرآباد کرناٹک کے قداور لیڈروں میں قمرالاسلام کا شمار تھا ۔ وہ چھ مرتبہ ایم ایل اے اور ایک مرتبہ ایم پی رہے۔ وہ اسی حکومت کی ریاستی کابینہ میں وہ وزیراقلیتی بہبود اور اوقاف رہے تھے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/lULAT

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے