Breaking News
Home / اہم ترین / حیرت انگیز واقعہ،13سال بعد شوہر کی لاش سیپٹک ٹینک سے کی گئی بر آمد

حیرت انگیز واقعہ،13سال بعد شوہر کی لاش سیپٹک ٹینک سے کی گئی بر آمد

ممبئی (ہرپل نیوز،ایجنسی)7ڈسمبر۔ممبئی سے ایک حیرت ناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک بدکردار عورت نے 13 سال قبل اپنے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ لیکن پولیس نے 13 سال بعد اس کی لاش سیپٹک ٹینک سے بر آمد کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق13 سال قبل خاتون نے اپنے شوہر کا قتل کر کے اُسے سیپٹک ٹینک میں ڈال دیا تھا۔

پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ 43 سالہ عورت نے اپنی رہائش گاہ کو طوائف خانہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر پولس نے فریدہ کے مکان پر چھاپہ ماری کی۔ چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے چار خواتین کو وہاں سے بازیاب کیا ۔بوئسر پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر کرن کابدی نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی کہ وہ خاتون صرف جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث نہیں ہے بلکہ اس نے اپنے شوہر سمیت کئی افراد کا قتل بھی کیا ہے۔تفتیش کے دوران، اس نے اپنے شوہر ساہ دیو (30)کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ 13 سال قبل اپنے شوہر کاقتل کر کے اس کی لاش کو سیپٹک ٹینک میں دفن کردیا تھا۔خاتون نے کہا کہ اس نے اپنے شوہر کو نیند کے دوران قتل کردیا تھا۔ مقامی لوگوں کی موجودگی میں پولیس نے لاش کو ٹینک سے باہر نکالا۔پولیس نے مزید بتایا کہ قتل کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔ تاہم،تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/7lGlW

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے