Breaking News
Home / اہم ترین / درد ناک : ڈلیوری کے دوران دو حصوں میں بٹ گیا بچہ، ہیلتھ سینٹر عملے نے جھٹکے سے کھینچا، سر رہ گیا اندر

درد ناک : ڈلیوری کے دوران دو حصوں میں بٹ گیا بچہ، ہیلتھ سینٹر عملے نے جھٹکے سے کھینچا، سر رہ گیا اندر

جیسلمیر، راجستھان( ہرپل نیوز،ایجنسی)12جنوری:راجستھان پولیس نے جیسلمیر ضلع میں ایک خاتون کی ڈلیوری کے دوران مبینہ لاپرواہی کے معاملے میں (سی ایچ سی) ہیلتھ سینٹر میں کام کرنے والے دو لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔  ہیلتھ سینٹر میں کام کرنے والے ان دو لوگوں کے خلاف الزام ہے کہ ان کی لاپرواہیوں کی وجہ سےڈلیوری کے دوران بچے کا جسم دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ انڈین ایکسپریس وے کی خبر کے مطابق بچہ کے والد ترلوک سنگھ اپنی اہلیہ کی ڈلیوری کیلئے 6 جنوری کو رام گڑھ کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر گئےلیکن وہاں ڈاکٹر موجود نہیں تھے جس کے بعد ڈلیوری میں مدد کیلئے کمپاؤنڈر نے دوسرے شخص کو بلایا۔ تھوڑی ہی دیر بعد جب ان کی اہلیہ سنگین درد میں تھی تو ڈیلیوری کرانے والوں نے کہا کہ ڈلیوری میں پچیدگیاں ہیں اور بچہ زندہ نہیں بچ سکے گا۔ایسے میں ان کو جیسلمیر ٹرانسفر کر دیا۔ پھر جیسلمیر سے  انہیں  جودھپور بھیجا گیا۔ جودھپور پہنچ کر ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے کا جسم تو دو حصوں میں بٹ چکا ہے۔ ماں کے پیٹ میں صرف بچے کا سر ہے جسم تو پہلے ہی نکال لیا گیا ہے انہوں نے عملے پرقتل کا الزام لگایا ۔ انہوں نے یہ دعوی کیا کہ یہ سب جانتے ہوئے بھی سی ایچ سی ملازمین نے ان کے اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ یہ غلط سلوک کیا'۔

وہیں ہیلتھ سینٹر میں کام کرنے والے ملازم جوجھار سنگھ اور امرت لال کے خلاف آئی پی سی دفعی 304 اے اور 336 کے تحت معاملہ کر لیا گیا ہے۔ رام گڑھ پولیس اسٹیشن کے ایس یچ او جالم سنگھ نے کہا کہ ہم نے اسپتال سے دیگر آدھے جسم کو برآمدکر لیا ہے اور جسم کا پوسٹ مارٹم بھی کر لیاگیا ہے۔ وہیں ہیلتھ سینٹ کے افسران نے کہا کہ جانچ جاری ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/tsUkZ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے