Breaking News
Home / اہم ترین / دلی میٹرو میں بزرگ مسلم نے مانگی سیٹ، لڑکوں نے مبینہ طور پر کہا چلے جاؤ پاکستان

دلی میٹرو میں بزرگ مسلم نے مانگی سیٹ، لڑکوں نے مبینہ طور پر کہا چلے جاؤ پاکستان

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)25اپریل:۔ دلی میٹرو سے ایک چونکانے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملی معلومات کے مطابق نوجوانوں کے ایک گروپ نے پہلے تو سینئر سٹیزن مسلم شخص کو سیٹ پر بیٹھنے دینے سے انکار کر دیا اور پھر ان کے ساتھ بے حیائی بھی کی۔ یہ لوگ صرف اتنے پر ہی نہیں رکے انہوں نے پاکستان جاؤ کے نعرے بھی لگائے۔خواتین کے حقوق کی کارکن کویتا کرشنن نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔ اس پوسٹ میں کویتا نے الزام لگایا ہے کہ ان لوگوں نے نہ صرف سینئر سٹیزن والی سیٹ دینے سے انکار کیا بلکہ اس شخص کے لباس پر بھی نامناسب تبصرہ کیا۔ کویتا کے مطابق، اے آئی سی سی ٹی یو کے نیشنل سکریٹری سنتوش رائے بھی اس دوران میٹرو میں موجود تھے اور انہوں نے مداخلت کر کے معاملے کو ٹھنڈا کیا۔

سنتوش نے بتایا کہ جب انہوں نے اس نوجوان سے بزرگ سے معافی مانگنے کو کہا تو اس نے انہیں بھی پاکستان جانے کا مشورہ دے ڈالا ۔ اس معاملہ میں پنڈارا روڈ تھانے میں ایک شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔ حالانکہ بزرگ نے معاملہ نہ آگے بڑھانے کی بات کہہ کر شکایت واپس لے لی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/oFr6Z

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے