Breaking News
Home / اہم ترین / دوروزہ بین الاضلاع مختلف نوعیت کے مسابقوں کا جامعہ اسلامیہ میں کل سے ہو رہا ہے آغاز۔ سوا سواسکولوں سے چار سو سے زائد طلبہ ہونگے شریک

دوروزہ بین الاضلاع مختلف نوعیت کے مسابقوں کا جامعہ اسلامیہ میں کل سے ہو رہا ہے آغاز۔ سوا سواسکولوں سے چار سو سے زائد طلبہ ہونگے شریک

بھٹکل، (ہرپل نیوز) 29 نومبر:جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی طلباءکی انجمن اللجنۃ العربیۃ کے زیر اہتمام جامعہ میں کل بدھ سے دور روزہ عظیم الشان بین الاضلاع مختلف نوعیت کے مسابقتی پروگرام کا آغاز ہو رہا ہے ، یہ پروگرام حمد و نعت ، اسلامی ترانے سیرت کوئز اور شبینہ مکاتب کے طلبہ کے لئے ناظرہ قرآن حدر کا مقابلہ رکھا گیا ہے ، پروگرام میں منگلور سے گوا تک کے مختلف اسکول اور مدارس کے طلبہ شرکت کریں گے ۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں آج میڈیاکے نمائندے کے ساتھ بات چیت میں اللجنۃ العربیہ کے مشرف مولانا رحمت اللہ رکن الدین نے یہ جانکاری دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام میں طلبہ کو دس زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں مدارس کے طلبہ بڑے درجات کے طلبہ کے مابین حمد ونعت کے ساتھ اسلامی ترانوں کا مقابلہ کرایا جائے گا۔ اس دو روزہ پروگرام میں سوا سو اسکولوں اور مداس کے کل ساڑھے چار سو طلبہ شرکت کریں گے ۔ اس بیچ نائب مشرف اللجنۃ العربیۃ مولانا نعمت اللہ ندوی نے کہا کہ یہ پروگرام اس اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں منگلور سے گوا تک کے مختلف اسکولوں اور اور مدارس سمیت شبینہ مکاتب کے بچوںکو جوڑا گیا ہے جہاں ، ناظرہ قرآن ، نعت حمد اسلامی ترانے وغیرہ کے مقابلے دلچسپ ہونے کی امید ہے ۔ مہتمم جامعہ مولانا مقبول ندوی نے تمام مساھمین کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے دعا کی ہے ۔ واضح رہے کہ کل بدھ صبح ساڑھے نو بجے پروگرام کا آغاز ہورہا ہے اور اس کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ میڈیا نے اپنے جائزہ میں محسوس کیا کہ پروگرام کو لیکر طلبہ میں کافی جوش و خروش ہے ۔ اس دو روزہ مقابلے کے بعد جمعرات کی شب بھٹکل کے جامعہ محلے میں ان مقابلوں میں بہترین کارکردگی انجام دینے والے طلبہ کا عوامی سطح پر مظاہرہ کیا جائے گا ۔ مانا جا رہا ہے کہ عوام ان پروگراموں میں کثیر تعداد میں شرکت کر کے جامعہ سے اپنے قلبی لگاؤ کا مظاہرہ کریں گے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/rJU1b

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے