Breaking News
Home / اہم ترین / دوہزارسولہ کااختتام بھی افسوسناک۔ بغداد کےایک بھیڑبھاڑوالے بازارمیں دودھماکوں میں 25 ہلاکتیں

دوہزارسولہ کااختتام بھی افسوسناک۔ بغداد کےایک بھیڑبھاڑوالے بازارمیں دودھماکوں میں 25 ہلاکتیں

بغداد(ایجنسی)31 ڈسمبر:عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے میں ایک بھیڑبھاڑ والے بازار میں آج دو بم دھماکوں میں 25 افراد کی موت ہو گئی اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع پولیس اور میڈیکل ذرائع نے دی ہے۔ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے نہیں لی ہے لیکن عراق کے دارالحکومت میں اسلامک اسٹیٹ بالعموم شہریوں کو نشانہ بنا کر ایسے حملے کرتا رہا ہے۔پولیس نے بتایا کہ دھماکہ آج صبح کار کے پرزوں کے بازار کے نزدیک مصروف ترین وقت میں ہوا۔ ایک حملہ خود کش حملہ آور نے کیا جب کہ دوسرا دھماکہ پہلے سے رکھے گئے بم سے ہوا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/aHf0d

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے