Breaking News
Home / اہم ترین / دہلی میں پیش آیادردناک سانحہ۔واشنگ مشین میں گرکرجڑواں بچوں کی موت،واقعہ کی جانچ شروع

دہلی میں پیش آیادردناک سانحہ۔واشنگ مشین میں گرکرجڑواں بچوں کی موت،واقعہ کی جانچ شروع

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)26فروروی:قومی دارالحکومت دہلی کے روہنی علاقے میں  ایک واشنگ مشین میں گر جانے سے تین سال کے جڑواں بچوں کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ دوپہر بعد اس وقت ہوا جب بچوں کی ماں واشنگ مشین کے پانی میں ڈیٹرجنٹ ڈال کر کچھ دیر کے لئے دونوں بچوں کو وہیں چھوڑ کر چلی گئی۔ واپس لوٹنے کے بعد اس نے بچوں کے نہ ملنے کی بابت پولیس کو مطلع کیا۔بچوں کوبڑے پیمانے پر تلاش کیا گیا تو دونوں بچے واشنگ مشین کے پانی میں ڈوبے پائے گئے۔ بچوں کو فوری طور پر قریب کے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/gvHeo

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے