Breaking News
Home / اہم ترین / دیسی بم بنانے کے دوران کیرلا کے کنور میں آر ایس ایس کارکن کے مکان میں دھماکہ

دیسی بم بنانے کے دوران کیرلا کے کنور میں آر ایس ایس کارکن کے مکان میں دھماکہ

کنّور ،(ہرپل نیوز، ایجنسی)11نومبر ۔کیرالہ کے کنّور میں بم بنا رہے آر ایس ایس کے کارکن کے گھر میں دھماکہ ہوا جس کے مکان نما شیڈ کو کافی نقصان پہنچا ۔ انڈیا ٹوڈے میں شائع رپورٹ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بم سازی کے وقت گھر میں دھماکہ ہوا جس سے گھر کو کا فی نقصان پہنچا ۔ سیاسی اعتبار سے حساس ضلع کنور میں دیسی ساختہ بم سازی کے موقع پردھماکہ کے بعد گھر کا مالک آر ایس ایس کا کارکن والایگدن رگھو فرارہونے میں کا میاب ہوا ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے رگھو کے گھر سے آدھا کلو گن پاؤڈر برآمد کیا ہے۔خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ بم بناتے وقت گھر میں دھماکہ ہوا جس سے خستہ حال مکان کی چھت اڑ گئی اور گھر کو کافی نقصان پہنچا ۔ موقع سے فرار ہونے والے راگھو اور اس کے بیٹے کے خلاف کوتوپارمبھا پولیس نے کیس درج کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیاہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوںمیں کیرلا کے کنور میں بی جے پی کے دفتر سے دھار دار ہتھیار برآمد ہو ئے تھے اور اس سے پہلے بھی بم سازی کے دوران دھماکہ ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/XMsr0

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے