Breaking News
Home / اہم ترین / دیش پانڈے کی بھٹکل آمد کے ساتھ کئی ایک اہم پروگرام۔خواتین سماویش سمیت،کا نگریس دفتر کا افتتاح ۔ پارٹی چھوڑنے والوں پر دیش پانڈے نے کیا طنز

دیش پانڈے کی بھٹکل آمد کے ساتھ کئی ایک اہم پروگرام۔خواتین سماویش سمیت،کا نگریس دفتر کا افتتاح ۔ پارٹی چھوڑنے والوں پر دیش پانڈے نے کیا طنز

بھٹکل(ہرپل نیوز)11مارچ:بھٹکل ساگر روڈ میں آج کانگریس دفتر کا اترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر دیش پانڈے کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔انہوں اس موقع پر کانگریس کارکنان کو اتحاد کے ساتھ  رہنے کی تاکید کرتے ہوئے علاقہ میں کانگریس کو مضبوط بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے اس موقع پر کارکنان کو گھر گھر پہنچ کر کانگریس کے منصوبہ جات اور ترقیاتی کاموں کو عوام  تک پہنچانے اور انہیں سمجھانے کی ہدایت دی ۔اس موقع رکن اسمبلی منکال ویدیا ،اور ضلع کے کانگریس کمیٹی کے صدر بھیمنّانائک اور بھٹکل بلاک کانگریس کے صدر وٹّل نائک سمیت کانگریس کے کئی کارکنان موجود تھے۔

مرڈیشور میں خواتین کے سماویش میں پانڈے کی شرکت: اترکنڑا ضلع خواتین کانگریس سماویش   آج آر این ایس ہال مرڈیشور  میں منعقد کیا گیا ۔اترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نےسماویش میں خطاب کرتے ہوئے ۔ ملک کی موجودہ سیاسی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا کہ  وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کا عہدہ پانا اہم نہیں ہے بلکہ ملک میں سکیولرزم اور جمہوری نظام کا استحکام اور مضبوط ہونا سب سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے بی جے پی پرجھوٹ بول کر اشتہار بازی   کرنے  کا بھی  الزام عائد کیا  ۔ اپنے خطاب میں دیش پانڈے نے   دعویٰ کیا کہ   کانگریس پارٹی تمام طبقات اور مذاہب کو اعتماد میں لے کر کام کرتی ہے۔ سماویش میں کانگریس سے جڑی کئی اہم خواتین شریک تھیں ۔

دل بدلی کی سیاست پر پانڈے کی وضاحت :دیش پانڈے نے اپنے بھٹکل دورے کے موقع پر اخبار نویسیوں کےکانگریس لیڈران کے بی جے پی میں شمولیت سےمتعلق  سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس سمندر کی مانند ہے ، بہت سارے لوگ اس میں تیرتے  ہیں لیکن  جو تھک جاتے ہیں وہ  یہاں سے نکل جاتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے ۔یہاں ہر کسی کو کسی بھی پارٹی میں داخل ہونے کا  اختیار  ہے۔اور اگر کو ئی کانگریس چھوڑتا ہے تو یہ اس کی مرضی ہے۔اس سے کانگریس میں کوئی کمی محسوس نہیں ہوئی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/MHLsQ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے