Breaking News
Home / اہم ترین / دیوالی کی آتش بازیوں میں زہریلی ہوئی دلی۔ فضا کی آلودگی میں بے تحاشہ اضافہ۔ پٹاخوں پر پابندی چہ معنی دارد؟

دیوالی کی آتش بازیوں میں زہریلی ہوئی دلی۔ فضا کی آلودگی میں بے تحاشہ اضافہ۔ پٹاخوں پر پابندی چہ معنی دارد؟

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)20 اکتوبر۔دہلی۔ این سی آر میں پٹاخوں کی فروخت پر پابندی کے باجود دیوالی پر لوگوں نے جم کر آتش بازی کی جس سے قومی راجدھانی میں آج صبح پولیوشن کا انڈیکس بڑھ کر 350 کے پار پہنچ گیا۔ سینٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ کی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح چھ بجے دہلی میں پولیوشن کا انڈیکس 351 درج کیا گیا جو بدترین کے زمرہ میں آتا ہے۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈر ویدر فارکاسٹ(ایس اےکیو ڈبلیو ایف) نے بتایا تھا کہ انڈیکس 350 پر تب ہی پہنچے گا جب تقریباً گزشتہ سال جتنےہی پٹاخے چھوڑے جائیں گے۔اس حالت میں موسم کے حالات کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس نے ہفتہ اور اتوار کو دہلی میں کثافت سنگین سطح پر پہنچنے کا انتباہ دیا ہے۔ ہفتہ کو انڈیکس 471پر اور اتوار کو 409پر پہنچ سکتا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/UR1ET

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے