Breaking News
Home / اہم ترین / دیہی ترقیات اور پنچایت راج محکموں کے لئے ڈاٹا اینٹری آپریٹرس کے تقررات کے لئے علاقہ حیدر آباد کرناٹک کونظرانداز : ویجناتھ پاٹل

دیہی ترقیات اور پنچایت راج محکموں کے لئے ڈاٹا اینٹری آپریٹرس کے تقررات کے لئے علاقہ حیدر آباد کرناٹک کونظرانداز : ویجناتھ پاٹل

گلبرگہ (ہرپل نیوز، شاکر حکیم)19نومبر۔ دیہی ترقیات اور پپنچایت راج محکموں میں ریاست کرناٹک کے ہر ایک گرام پنچایت میں ایک ڈاٹا انینٹری آپریٹر کی جائیدادیں قائم کرکے اس پر تقررات کئے جارہے ہیں لیکن اس معاملہ میں علاقہ حید رآباد کرناٹک علاقہ کے امیدواروں کو تحفظات دینے کے ضمن میں کوئی واضح ہدایت نہیں دی گئی ہے ۔ اس رویہ سے اس علاقہ کے امیدواروں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ حیدر آباد کرناٹک ہوراٹا کے صدر و سابق وزیر مسٹر ویجناتھ پاٹل نے مذکورہ بیان دیتے ہوئے اپنے خوف اور اندیشوں کا اظہار کیا ہے ۔

اتوار کی صبح یہاں شہر میں ایک صحافتی کانفرینس ے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ راست طور پر تقررات کرتے ہوئے 6022عہدہوں کو پر کرنے کے معاملہ میں ریاستی حکومت نے علاقہ حیدر آباد کرناٹک کونظر انداز کردیاہے۔ اس لئے انھوں نے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرکے نئے طور پر نوٹیفیکشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعلیٰ سدرامیا کو اس خصوص میں مکتوب روانہ کرکے جانکاری دی گئی ہے تاکہ کسی بھی صورت میں علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے امیدواروں کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملہ میں حکومت کو خصوصی توجہ دلائی جائے گی۔ مسٹر ویجناتھ پاٹل نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سدرامیا گرامین ابھی وردی اینڈ پنچایت رئ محکمہ جات کے چیف سیکریٹریز اور اعلیٰ عہدہ دارن کو موثر ہدایت دیں اور علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے امیدواروں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کو دور کریں ۔ انھوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ دو تین دنوں میں اگرہمارے اس مطالبہ کو حکومت تسلیم نہیں کرے گی تو اس صورت میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر قائیدین ایم بی امبلگی،گرو شانت پٹہ ار اور دیگر موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/vEn6N

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے