Breaking News
Home / اہم ترین / رائچور میں خاتون کے ساتھ ناروا سلوک کے الزام میں بی جے پی لیڈر گرفتار

رائچور میں خاتون کے ساتھ ناروا سلوک کے الزام میں بی جے پی لیڈر گرفتار

لفٹ دینے کے بہانے کار میں بٹھانے کے بعد خاتون سے چھیڑ چھاڑ

رائچور(ہرپل نیوز،ایجنسی)26ڈسمبر۔کرناٹک کے ضلع رائچور میں دیودرگ پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک قائد کو ایک خاتون سے بدسلوکی اور نازیبا برتاؤ کی شکایت پر گرفتار کرلیا۔ بی جے پی قائد کا نام وائی الدرتی بتایا جاتا ہے جس پر دیودرگ میں ایک 24 سالہ خاتون کے ساتھ نازیبا برتاؤ کا الزام لگایا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب خاتون دیودرگ میں ہمپی یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ ڈگری امتحان تحریر کرنے کے بعد اپنے گاؤں واپس ہورہی تھی۔الدرتی نے لفٹ دینے کے بہانے خاتون کو اپنی کار میں سوار کرلیا۔ تاہم بعد میں اس نے خاتون کے ساتھ نازیبا برتاؤ کیا۔ خاتون کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور بی جے پی قائد کے خلاف شکایت درج کرائی۔

سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ بی جے پی قائد الدرتی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 354 کے تحت ایک مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے البتہ پوچھ تاچھ جاری ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/WGkg7

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے