Breaking News
Home / علاقائی خبریں / راشٹریہ سنت کوی کنک داس تحقیقی مرکز کی نئی مجلس عاملہ کے لئے ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف کا انتخاب

راشٹریہ سنت کوی کنک داس تحقیقی مرکز کی نئی مجلس عاملہ کے لئے ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف کا انتخاب

بھٹکل(ہرپل نیوز) یکم اپریل: ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی راشٹریہ سنت  کوی کنک داس  تحقیقی مرکز کی نئی مجلس عاملہ  کے لئے ریاست بھر سے سات ممبران کو نامزد کیا گیا ہے۔جن میں بھٹکل سے ریاست کے مشہور کنڑا ادیب و شاعراور انجمن آڑس اینڈ کامرس کالج کے سابق پرنسپال ڈاکٹر ضمیراللہ شریف  شامل کئے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کنک داس کے کام کو عصر حاضر کے تناظر میں پیش  کرنے  کےلئے طلباء اور ادباء  کو تحقیق کی طرف راغب کیا جائے گا۔خیال رہے کہ کلاسیکی شاعر کنک داس نے سماجی یکسانیت  کےساتھ چھوت چھات کے نظام کے خلاف اپنی شاعری کے ذریعہ احتجاج کیا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/xkvco

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے