Breaking News
Home / اہم ترین / رام جنم بھومی کی متنازعہ عمارت کے قریب 8 افراد گرفتار، اے ٹی ایس کر رہی ہے پوچھ تاچھ

رام جنم بھومی کی متنازعہ عمارت کے قریب 8 افراد گرفتار، اے ٹی ایس کر رہی ہے پوچھ تاچھ

اجودھیا(ہرپل نیوز، ایجنسی)18نومبر۔ اجودھیا کے متنازعہ رام جنم بھومی کے احاطے کے پاس سے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ( سٹی) انل سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ رات لگ بھگ ڈھائی تین بجے کیمپس سے ملحق گوکل بھون کے قریب 8 افراد گھومتے دیکھے گئے۔ یہ سبھی ایک خاص فرقہ کے ہیں۔ سکیورٹی دستہ کے جوانوں نے انہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ آٹھوں ملزمان سے تھانہ رام جنم بھومی میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) سمیت کئی ایجنسیاں ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ پوچھ گچھ کے لیے لکھنؤ سے بھی کئی افسران آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران حراست میں لئے گئے لوگوں نے بتایا کہ وہ بہرائچ سے آ رہے ہیں۔ ابھی تک ان کے کسی تنظیم سے جڑے ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے، لیکن پوچھ گچھ ہر زاویہ سے کی جا رہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/DyHBj

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے