Breaking News
Home / اہم ترین / رام رحیم سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کو لے کر پولیس آج صبح بھٹنڈا روانہ ہوگئی

رام رحیم سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کو لے کر پولیس آج صبح بھٹنڈا روانہ ہوگئی

پنچکولہ(ہرپل نیوز،ایجنسی) 5 اکتوبر۔ ہریانہ کی پنچکولہ پولیس جنسی استحصال معاملہ میں روہتک کی سناریا جیل میں بند سرسہ ڈیرا سچا سودا سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کو چھ دنوں کی حراست میں لینے کے بعد آج صبح اسے لیکر بھٹنڈا روانہ ہوگئی۔ پولیس ہنی پریت کی دوست سکھ دیپ کور کو بھی اپنے ساتھ لیکر گئی ہے۔ سکھ دیپ کے گھر پر ہی ہنی پریت ٹھہری ہوئی تھی۔ اس سے قبل پولیس دونوں کو یہاں سیکٹر20تھانہ لیکر گئی اور کچھ خانہ پری کرنے کے بعد انہیں لیکر بھٹنڈا روانہ ہوگئی۔ پولیس اس بات کا پتہ لگانا چاہتی ہے کہ25اگست کو ڈیرا سچا سودا سربراہ کو مذکورہ معاملوں میں مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت کے ذریعہ قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد لاپتہ ہونے والی ہنی پریت کہاں کہاں رہی اور کن لوگوں کی رابطہ میں تھی۔ پولیس اس سے یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ ڈیرا سربراہ کو قصوروار قرار دیئے جانے کے بعد پنچکولہ سمیت ریاست کے کئی حصو ں میں ڈیرا حمایتیوں نے بڑے پیمانہ پر تشدد،آتش زنی،اور توڑپھوڑ کے واقعات اور ڈیرا سربراہ کو عدالت سے فرار کراکر لے جانے کی سازش میں کون کون لوگ شامل تھے۔اس سے یہ بھی جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ 25اگست سے فرار ڈیرا سچا سودا کے ترجمان آدتیہ انسا اور پون انسا سے وہ رابطہ میں تھی یا نہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرا کی رازدارہنی پریت اب تک پوچھ گچھ میں سوالوں کا گول مول جواب دیتی رہی ہے۔ اگر اس کا رویہ مزید ایسا ہی رہتا ہے تو پولیس نے اس کا نارکو ٹسٹ کرانے کا آپشن کھلا رکھا ہے اور وہ کبھی بھی اس سلسلہ میں عدالت سے اجازت حاصل کرسکتی ہے۔ ہنی پریت اور سکھ دیپ کو تین اکتوبر کو پنجاب کے زیرک پور علاقہ سے گرفتار کیا تھا۔ اپنی گرفتاری سے کچھ ہی لحظہ قبل ہنی پریت نے دو پرائیویٹ ٹی وی چینلوں سے بات چیت کر کے خود کو اور ’پاپا‘ یعنی ڈیرا سربراہ کو بے قصورقرار دیا تھا اور عدالت میں خود سپردگی کے اشارے دیئے تھے۔ پولیس نے ہنی پریت اور سکھ دیپ کور کو عدالت میں پیش کر کے چھ دنوں کی حراست میں لیا تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/4qyuw

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے