Breaking News
Home / اہم ترین / روشنی کےتہوار دیوالی نےاندھیرے میں ڈبو دیئے بنگلورو کے کئی گھرانے۔آتش بازی کے سبب32 افراد کی بینائی متاثر

روشنی کےتہوار دیوالی نےاندھیرے میں ڈبو دیئے بنگلورو کے کئی گھرانے۔آتش بازی کے سبب32 افراد کی بینائی متاثر

بنگلورو،(ہر پل نیوز،ایجنسی)21اکتوبر۔دیوالی تہوار کے دوران آتش بازی کے سبب ہر سال کی طرح امسال بھی 32؍ لوگوں کی بینائی متاثر ہوئی ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر آتش بازی کے سبب ہوئے حادثات میں 23افراد زخمی ہوئے اور 28 لوگوں کی آنکھیں ضائع ہوگئیں۔ سری رام پور علاقہ میں محمد فیصل (16) نامی ایک لڑکا پٹاخہ جلاتے ہوئے دیکھ رہاتھاکہ چنگاری اس کی آنکھ میں جالگی، جس کے سبب اس کی آنکھ پوری طرح ضائع ہوگئی۔ اسی طرح شیواجی نگر علاقوں میں دسویں جماعت کے دو طلبا پردیپ اور ابھینے کی آنکھیں بھی متاثر ہوئی ہیں جنہیں منٹو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آتش بازی کے سبب جملہ 15؍ بچوں کی آنکھیں متاثر ہوئی ہیں، نارائن نیترالیہ اسپتال میں آتش بازی کے سبب آنکھیں متاثر ہونے کی شکایت کے ساتھ 20 افراد کو داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے پانچ کی بینائی جاتی رہی ہے۔ مارتہلی میں شنکر آئی اسپتال میں آٹھ لوگوں کو داخل کروایا گیا ہے، جن میں سے ایک خاتون پوری طرح بینائی سے محروم ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے دیگر اسپتالوں میں بھی آتش بازی کے سبب آنکھیں متاثر ہونے یا زخمی ہونے کی شکایت کے ساتھ داخل کروایا گیا ہے۔ دیوالی تہوار کے آخری روز بھی آتش بازی کے سبب اس طرح کے حادثات پیش آئے، حالانکہ اس بار سپریم کورٹ نے دیوالی تہوار کے موقع پر آتش بازی سے گریز کرنے کی سخت ہدایت دی تھی، اس کے باوجود بھی حسب روایت آتش بازی ہوئی اور اس طرح کے حادثات بھی پیش آئے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/qN3fv

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے