Breaking News
Home / اہم ترین / روہنگيا پناہ گزینوں کے لئے ٹرمپ سے مدد کی توقع نہيں : بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ

روہنگيا پناہ گزینوں کے لئے ٹرمپ سے مدد کی توقع نہيں : بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ

نیویارک : (ہرپل نیوز،ایجنسی)19 ستمبر۔ بنگلہ دیش کی وزیر ا‏عظم شیخ حسینہ نے کہا کہ انہوں نے پیر کے روز امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے روہنگيا پناہ گزینوں کے معاملے پر بات کی، لیکن انہيں پناہ گزینوں کی مدد کے لئے ان سے کوئی توقع نہيں ہے، کیونکہ انہوں نے پناہ گزینوں پر اپنی رائے واضح کردی ہے۔ محترمہ شیخ حسینہ نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے اقوام متحدہ کی اصلاحات کے لئے منعقدہ پروگرام کے بعد جب وہ رخصت ہونے لگے تو انہوں نے مسٹر ٹرمپ کو چند منٹ کے لئے روکا ، تو انہوں نے صرف یہ پوچھا کہ بنگلہ دیش کیسا ہے؟ میں نے کہا کہ بہت اچھا ہے، ہمیں میانمار سے آنے والے پناہ گزینوں کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے ۔ شیخ حسینہ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ نے پناہ گزینوں کے سلسلے میں کوئی تبصرہ نہيں کیا ۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک میں ہیں، جہاں وہ جنرل اسمبلی کےسالانہ اجلاس سے جمعرات کو خطاب کرنے والی ہيں۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں پر مسٹر ٹرمپ کا موقف واضح ہے، اس لئے روہنگیا پناہ گزينوں کے لئے ان سے مدد مانگنا مناسب نہيں ہے۔ دریں اثناء، وہائٹ ہاؤس کے ایک سینئر افسر نے محترمہ شیخ حسینہ اور مسٹر ٹرمپ کے درمیان ہونے والے گفتگو سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہيں ۔ اگر یہ مسئلہ ان کے سامنے اٹھایا جاتا ہے، تو یقینا وہ اس میں شامل ہوں گے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ZDRwi

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے