Breaking News
Home / اہم ترین / روہنگیا مسلمانوں کے معاملہ پر عدالت میں ہی ہوگا فیصلہ : وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

روہنگیا مسلمانوں کے معاملہ پر عدالت میں ہی ہوگا فیصلہ : وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

نئی دہلی:18؍ستمبر(ہرپل نیوز) مرکزی وزیر داحلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کے معاملے میں کوئی بھی فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔ روہنگیا پناہ گزینوں کے معاملے میں مرکزی حکومت آج سپریم کورٹ میں 15 صفحات کا حلف نامہ داخل کیا ہے جس میں روہنگیا پناہ گزینوں کے ملک میں آنے اور رہنے کو سلامتی کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا گيا ہے۔ حلف نامہ داخل کئے جانے کے بعد راجناتھ سنگھ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ روہنگیا معاملے کا فیصلہ عدالت میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے یہ ہے کہ ہمیں عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے ۔ عدالت عظمی میں اس معاملے پر اب آئندہ سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/H2bkE

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے