Breaking News
Home / بین الاقوامی خبریں / روہنگیا پناہ گزینوں کی مدد کیلئے تھائی لینڈ تیار ، تشدد پر سخت تشویش کا اظہار ، بحران پر قریبی نظر

روہنگیا پناہ گزینوں کی مدد کیلئے تھائی لینڈ تیار ، تشدد پر سخت تشویش کا اظہار ، بحران پر قریبی نظر

بینکاک(ہرپل نیوز،ایجنسی) 3 اکتوبر: تھائی لینڈ نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک میانمار کے رخائن صوبے کے بحران پر وہ قریبی نظر رکھر ہوئے ہے اور پناہ گزینوں کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔ تھائی لینڈ کی خارجہ وزارت نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وہ ریاست رخائن میں روہنگیا طبقے کے خلاف تشدد کے بارے میں فکر مند ہیں اور حالات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کی حکومت میانمار سے بے گھر افراد کی دیکھ بھال اور تحفظ کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ تھائی لینڈ – میانمار کی سرحد پر تقریبا ایک لاکھ مہاجرین نو کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ لوگ کافی پہلے سے کیمپ میں رہ رہے ہیں۔ ان کیمپوں میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے مطابق، ان میں سے کوئی بھی روہنگیا نہیں ہے۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ تھائی لینڈ میانمار سے جان بچاکر بھاگنے والوں کوواپس ان کے ملک بھیجنے کے لئے مجبور نہ کرے اور ان پناہ گزینوں قانونی جواز فراہم کے ساتھ ان کی حفاظت یقینی بنائے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/QJijQ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے