Breaking News
Home / اہم ترین / روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 100 سے زائد جاں بحق

روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 100 سے زائد جاں بحق

میانمار (ہرپل نیوز، ایجنسی)18نومبر۔میانمار سے بنگلہ دیش نقل مکانی کر رہےروہنگیا مسلمانوں کی کشتی ناف دریا میں ڈوب جانے سے 100 سے زیادہ افراد کی موت ہو گئی ہے۔خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے چیف ترجمان اسٹیفن دجارک نے جمعہ کو کہا کہ اقوام متحدہ تارکین ایجنسی کو قریب 30 کشتیوں کی رپورٹ ملی ہےجن میں سوار ہو کر میانمار سے 1000 سے زائد روہنگیا بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بنگلہ دیش پہچنے کے لئے ناف دریا کو پار کرانے کے عیوض میں ادا کرنے کے لئےپیسے نہیں ہونے کی وجہ سے پناہ گزینوں کو جو سامان مل رہا ہے وہ اسی سے کشتی بنا رہے ہیں۔دجارک کے مطابق حال ہی میں بنگلہ دیش پہنچے پناہ گزین نے یو این سی ایچ آر کو بتایا کہ وہ ایک مہینے سے زیادہ وقت سے میانمار کے ساحل پر مایوس کن حالت میں انتظار کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے انسانی معاملہ کے دفتر نے بتایا کہ 25 اگست کو ہوئے تشدد کے بعد سے اب تک 6 لاکھ سے زائد روہنگیا میانمار سے بنگلہ دیش نقل مکانی کر چکے ہیں۔دجارک نے کہا پناہ گزین غیر مستحکم بستیوں میں حاصل بنیادی ساخت اور سہولیت کے بغیر ہی رہ رہے ہیں۔دجارک نے مزید کہا کہ روہنگیا پناہ گزین بحران ردعمل منصوبے کو اب تک 14 کروڑ ڈالر ملے ہیں،جو حقیقی ضرورت کا محض ایک تہائی حصہ ہے۔انہوں نے عطیہ کاروں سے زیادہ سے زیادہ مالی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/gGMr5

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے