Breaking News
Home / اہم ترین / ریاستوں کی دولت میں کمی کرتا ہے مرکز لیکن وزیر اعظم کے سوٹ پر ہورہاہے بھاری خرچ:ممتابنرجی کاالزام

ریاستوں کی دولت میں کمی کرتا ہے مرکز لیکن وزیر اعظم کے سوٹ پر ہورہاہے بھاری خرچ:ممتابنرجی کاالزام

کولکاتہ، 26؍اگسہرپل نیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر شدید حملہ بولتے ہوئے آج الزام لگایا کہ وہ ریاست کے منصوبوں کا پیسہ روک کر یا اس میں کمی کرکے دولت بچانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے سوٹ پر بڑی رقم خرچ کر دی گئی۔ممتا نے خبردار کیا کہ اگر پچھلی بائیں محاذ حکومت سے ورثے میں ملے بھاری بھرکم قرض پر تین ماہ کے اندر چھوٹ نہیں دی گئی اور وفاقی ڈھانچے میں مداخلت نہیں رکی تو نئی دہلی کی سڑکوں پر تحریک چھیڑی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی حکومت نے مختلف ریاستی حکومتوں کے منصوبوں کا پیسہ یا تو روک دیا ہے یا اس میں کمی کر دی ہے،وہ دولت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،آپ کس کے لئے پیسہ بچائیں گے؟ کیا آپ کوٹ کے لئے پیسہ بچانا چاہتے ہیں اور گنیز بک میں نام درج کرانا چاہتے ہیں؟ ۔ترنمول کانگریس کی طالب علم یونٹ کے ایک پروگرام میں وزیر اعلی نے چٹکی لیتے ہوئے کہاکہ آپ اچھے کام کے لئے گنیز بک میں اپنا نام درج کرا سکتے ہیں لیکن ذرا تصور کریں کہ لوگ صرف کوٹ کی سلائی کی وجہ سے ایسا کر رہے ہیں۔مودی نے گزشتہ سال امریکی صدر براک اوباما کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے نام کی کڑھائی والا جو سوٹ پہنا تھا اسے نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوئے سوٹ کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا گیا ہے۔اس پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید شروع ہو گئی۔خبروں کے مطابق سوٹ 10لاکھ روپے میں تیار ہوا تھا اور 11لاکھ روپے کی بنیادی قیمت پر اس کی نیلامی کی گئی۔اس کے بعد ممتا نے مرکزی حکومت کے اس اصول پر تنقید کی کہ اگر طالب علموں کے پاس آدھار کارڈ نہیں ہے تو انہیں اسکالر شپ یا دیگر سہولیات نہیں ملیں گی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/uIaYl

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے