Breaking News
Home / اہم ترین / ریاست کرناٹک میں بھی نظر آرہا ہے ٹریڈ یونین کی ہڑتال کا اثر۔اسکولوں ،کالجوں کو چھٹی۔ کے ایس آرٹی سی،بی ایم ٹی سی بسیں بند

ریاست کرناٹک میں بھی نظر آرہا ہے ٹریڈ یونین کی ہڑتال کا اثر۔اسکولوں ،کالجوں کو چھٹی۔ کے ایس آرٹی سی،بی ایم ٹی سی بسیں بند

بنگلورو(ہرپل نیوز، ایجنسی)8جنوری :سنٹرل ٹریڈ یونین کی جانب سے کل سے دو روزہ ملک گیر بند کا اعلان کیا گیا ہے ۔ غیرمنظم مزدوروں کے تئیں وزیر اعظم نریندرمودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت میں سنٹرل ٹریڈ یونین نے 8اور9جنوری کو ملک گیر بند کا اعلان کیا ہے ۔سماجی تحفظ ایکٹ کے نفاذ سمیت 12مطالبات کو منوانے کیلئے مرکزی حکومت کے خلاف منگل اور چہارشنبہ کو مزدور تنظیموں کی جانب سے دی گئی بند کی آواز کو ہر طرف سے تائید مل رہی ہے ۔ اے آئی ٹی یوسی ، سی آئی ٹی یو، آئی این ٹی یو سی، یل پی ایف، سمیت کئی مزدور تنظیمیں ،رعیت سنگھا، سمیت دیگر تنظیموں نے بند کی تائید کی ہے ۔ بند کے دوران بسوں، ٹیکسی، آٹو رکشا، کیاب گاڑیاں سڑکوں سے دوررہیں گی جس سے معمولات زندگی کے مفلوج ہونے کا امکان ہے ۔مزدور یونین کے اعلان کردہ بند کے لئے بینک ملازمین کے فیڈریشن نے بھی تائید کا اعلان کیا ہے ۔لہٰذا بینکوں میں کارروائی ٹھپ رہے گی۔ آنگن واڑی ورکرس اور گارمنٹس ملازمین نے بھی بند کی تائید کی ہے ۔دوروزہ بند کے دوران ضروری اشیاء کی فراہمی حسب معمول رہے گی۔ اسپتال، میڈیکل اسٹورس، ایمبولنس سرویس ،دودھ، ترکاری سمیت دیگر غذائی اشیاء کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔سرکاری ملازمین ،سنیماگھر، فٹ پاتھ بیوپاری ،اے پی ایم سی کی مزدور تنظیموں نے بھی بند کی تائید کی ہے ۔ امن وامان کے ساتھ بند منانے اور پر امن احتجاجی ریلی نکالنے کے لئے مزدور یونین کے عہدیداروں نے گزارش کی ہے ۔بند کیلئے کے ایس آر ٹی سی ، بی ایم ٹی سی، گرم کھانا تیار کرنے والے کارکن، آل انڈیا فیڈریشن آف پٹرولیم، کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ ایمپلائز، فیڈریشن ،اکشرا داسوہا ایمپلائز، اسوسی ایشن سمیت کئی تنظیموں نے تائید کا اعلان کیا ہے ۔

نجی تعلیمی اداروں نے دوروزہ چھٹی کا اعلان کیا ہے جب کہ سرکاری اسکول اور کالجس کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات دئے گئے ہیں کہ حالات کا جائزہ لے کر اقدام کریں ۔اولا، اوبرا،ٹیکسی آٹو رکشا یونین نے بھی بند کی تائید کی ہے البتہ میٹروریل ،ریل گاڑی سرویس،حسب معمول رہے گی۔ بنگلور آٹو ڈرائیورس یونین نے بھی بند کی تائید کی ہے لیکن آٹو رکشا فیڈریشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ ان کی خدمات جاری رہیں گی۔

امتحانات ملتوی: دوروزہ بند کی وجہ سے بنگلور یونیورسٹی کے 8اور9 جنوری کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردئے ہیں ۔ ان امتحانات کی اگلی تاریخ کا اعلان عنقریب کیا جائے گا ۔پولیس کا سخت بندوبست:ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کمل پنت نے بتایا کہ بند کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہوں اس کے لئے ریاست بھر میں پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا ہے ۔نجی تعلیمی اداروں کو چھٹیپرائیویٹ اسکول ایڈمنسٹریشن فیڈریشن کے سکریٹری ششی کمار نے بتایا کہ بند کے پیش نظر دو دنوں کے لئے ریاست کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/3PxAD

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے