Breaking News
Home / اہم ترین / ریاست کے کئی شہروں سے شکایات موصول ہورہی ہیں کہ کیبل آپریٹرز طے فیس سے زیادہ وصولی کررہے ہیں ۔صارفین کے مقامات کی حفاظت کیلئے کیبل آپریٹرز پر روک لگائیں گے۔پرمیشوررٓ

ریاست کے کئی شہروں سے شکایات موصول ہورہی ہیں کہ کیبل آپریٹرز طے فیس سے زیادہ وصولی کررہے ہیں ۔صارفین کے مقامات کی حفاظت کیلئے کیبل آپریٹرز پر روک لگائیں گے۔پرمیشوررٓ

بیدر۔(ہرپل نیوز،محمدامین نواز )21؍مارچ۔کیبل آپریٹرز کی جانب سے مقررہ فیس سے زیادہ فیس وصولی کا الزام لگاتے ہوئے اسمبلی میں جنتادل(ایس) کے رکن اسمبلی نے باقاعدہ تجویز پیش کی۔ جس پر وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ جلد ہی کیبل نیٹ برکنگ کی خاطر نیا قانون بنایا جائے گا۔ایوان میں قوانین 72کے تحت بحث میں جنتادل(ایس) کے رکن نے اس تناظر میں تجویز پیش کی ۔ پیشکشی پر وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا کہ ریاست کے کئی شہروں سے شکایات موصول ہورہی ہیں کہ کیبل آپریٹرز طے فیس سے زیادہ وصولی کررہے ہیں ۔صارفین کے مقامات کی حفاظت کیلئے کیبل آپریٹرز پر روک لگائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ایکٹ 1994-95کے تحت کیبل آپریٹرز صارفین سے ماہانہ130روپیے سے زیادہ فیس وصول نہیں کرسکتے۔ کیبل نیٹ ورک کے فیس کا تعین کا حق مرکزی حکومت کو ہے۔ریاست میں کیبل نیٹ ورک اب ایک بہت بڑا کاروبار بن گیا ہے۔جس میں سالانہ 4سے5ہزار کروڑ روپیے کا ٹرن وور ہورہا ہے۔اتنا ٹرن وور ہونے کے باوجود اس شعبے سے ریاستی حکومت کو ایک پیسہ کی بھی آمدنی نہیں ہورہی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کیبل نیٹ ورک آپریٹرز پر نگرانی کو ہر ضلع مجسٹریٹ کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔صارفین اس کمیٹی سے شکایت درج کرسکتے ہیں ۔اس کے علاوہ انفارمیشن کے چیف سکریٹری کی صدارت والی ریاستی سطح کی کمیٹی ایسی شکایات کا تصفیہ کرتی ہے۔کیبل آپریٹریٹنگ سیکٹر میں Deleterious کا قبضہ ہے۔جو صارفین کی کسی شکایت پر توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔اس معاملہ کو لے کر ایوان میں چلی بحث میں اراکین وی اگریپا‘جئے مالا‘ رام چندر‘رمیش بابو‘ رامچندر گوڑا‘ نے کیبل مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/4y8oc

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے