Breaking News
Home / اہم ترین / ریاست کے ہاسن سے آئی عجیب و غریب خبر۔ شوہر کی زندگی بچانے کیلئے بیوی نے تین ماہ کے بیٹے کومحض 22 ہزار روپے میں فروخت کردیا

ریاست کے ہاسن سے آئی عجیب و غریب خبر۔ شوہر کی زندگی بچانے کیلئے بیوی نے تین ماہ کے بیٹے کومحض 22 ہزار روپے میں فروخت کردیا

ہاسن(ہرپل نیوز، ایجنسی)25نومبر۔آج کل سماج میں شادی شدہ جوڑوں کےدرمیان آئے دن تنازع اور ایک دوسرے سے بے وفائی کےقصےعام ہیں۔ کہیں شوہر بیوی کی کسی دوسری خاتون کے چکرمیں جان لینے کی خبر تو کہیں بیوی کےکسی کےعشق میں پڑ کر شوہرکو زندگی سے ہٹانے کا قصہ ۔ لیکن ان سب کےدرمیان ایک ایسی بیوی کی کہانی سامنے آئی ہے ، جو اپنے شوہرسےاس درجہ محبت کرتی ہے کہ اس کی جان بچانے یعنی علاج کروانےکیلئے اپنی کوکھ سے پیدا بچہ کو ہی فروخت کردیا۔

ہاسن ضلع میں دل کو دہلانے والا یہ واقعہ پیش آیاـ، جہاں شوہر کے علاج کے لئے بیوی نے اپنے 3 ماہ کے معصوم بیٹے کو ہی فروخت کردیا ـہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہاسن میں ایک ماں نے صرف 22 ہزار روپیوں کے لئے اپنے ہی بیٹے کو فروخت کردیا ۔ ـ اس عورت نے پہلے گایتری دیوراج نامی خاتون کو بچہ فروخت کرنے کی کوشش کی ، اس کے بعد اس نے بیلور کی رہنے والی وظیفہ یافتہ نرس شانتما کو فروخت کردیا ـ ۔جب اس کی اطلاع ضلع کےمحکمہ اطفال کو ہوئی ، تو محکمہ اطفال کی نگران کار افسر رشمی نے پولیس کی مدد سے اس 3 ماہ کے بچہ کو نرس شانتما سے حاصل کرلیا اور اب بچہ کے اصلی ماں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/6kesD

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے