Breaking News
Home / اہم ترین / ریت کی سپلائی میں کمی مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ: بھٹکل ایم ایل اے منکال ویدیا کا الزام

ریت کی سپلائی میں کمی مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ: بھٹکل ایم ایل اے منکال ویدیا کا الزام

بھٹکل (ہرپل نیوز)8فروری:کئی مہینوں سے شراوتی علاقہ میں ریت نہ ملنے سے تعمیری  کاموں میں رکاوٹ  پیدا ہو گئی ہے جس سے عوام شدید ناراض ہیں  ۔دوسری طرف  حزب مخالف بی جے پی ان سارے مسائل کا ذمہ دار بھٹکل اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کو بتا رہے ہیں ۔  ہر مسئلہ پر ایم ایل اے کو  ہی ذمہ دار ٹھہرا ئے جانے پر ایم ایل اے منکال ویدیا نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکز ی حکومت کی غلط پالیسی کو ریت کے مسئلہ  کی اہم وجہ  قرار دیا۔ایم ایل اے نے کہا  کہ ریت نکالنے کی اجازت دینے کا اختیار صرف مرکزی حکومت کی طرف سے تشکیل شدہ ریاستی کمیٹی سی آر زیڈ کمیٹی  کے پاس  ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اگر کمیٹی تشکیل دیتی ہے تو پھر دس دنوں کے اندر ریت نکالنے کالائسنس دلوانا میری ذمہ   داری ہےانہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پروہ  کسی کے ساتھ بھی کھلے مباحثے کے لئے  تیار ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ffB1U

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے