Breaking News
Home / اہم ترین / ریلوے کے ملازمین کو اس سال تہوار کے موقع پر ملے گا 78 دنوں کا بونس

ریلوے کے ملازمین کو اس سال تہوار کے موقع پر ملے گا 78 دنوں کا بونس

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)20 ستمبر۔ حکومت نے ریلوے کے ملازمین کو اس سال تہوار کے موقع پر 78دنوں کی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ میٹنگ کے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ مسٹر جیٹلی نے کہا کہ مقررہ فارمولے کے حساب سے بونس 72 دنوں کا ہی بنتا ہے لیکن گذشتہ چھ سال سے 78دن کا بونس دیا جارہا ہے اس لئے اس بار بھی 78 دن کا بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریلوے کے مالی بحران سے دوچار ہونے کے باوجود اس سال بھی ریلوے کے ملازمین کو 78 دن کا بونس دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا فائدہ 12.30 لاکھ ریلوے ملازمین کو ملے گا۔ اس فیصلے سے ریلوے پر تقریباً2245.45کروڑ روپے کا بوجھ پڑنے کاخدشہ ہے ۔اس سے ہر ملازم کوزیادہ سے زیادہ 17951 روپے ملیں گے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Uz9BE

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے