Breaking News
Home / اہم ترین / سائیکل چلائیے صحت مند رہئے ۔ بھٹکل میں سائیکل ریالی کا انعقاد

سائیکل چلائیے صحت مند رہئے ۔ بھٹکل میں سائیکل ریالی کا انعقاد

بھٹکل(ہرپل نیوز)8فروری: رنجن انڈین گیس ایجنسی ، انڈین گیس کمپنی کے اشتراک سےاور دیگرکئی اداروں کے اشتراک سےآلودگی سے پاک ماحول اور صحتمند زندگی سے متعلق  بیداری پیدا کرنے کے لئےبھٹکل میں ایک سائیکل ریالی کا اہتمام کیا گیا ۔بغیر ایندھن کی سواری کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے ملک بھر میں سائیکل کے ذریعے سفرکررہے انبو چارلس نے ریالی کو ہری جھنڈی دکھائی ریالی  شمس الدین سرکل سے  نکل کر  وینکٹا پور ہوتے ہوئے واپس  ساگر روڈ پہنچ کر  اختتام پذیر ہوئی۔ریالی میں کثیرتعداد میں   مرد وخواتین سمیت بچوں نے بھی شرکت کی تھی ۔ انڈین آئیل کے مارکیٹنگ مینجر بھارگو نے ایندھن بچاؤ حلف کی خواندگی کرائی ۔اور ماحولیات کے متعلق بیداری پیدا کرنےو الے انبو چارلس کو رنجن انڈین گیس ایجنسی کی طرف سے تہنیت کی گئی ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/beZTl

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے